Protest Against Panchayat Body in Poonch: پونچھ میں پنچایت باڈی پر بدعنوانی کا الزام

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 4:22 PM IST

Protest against Panchayat Body in Poonch

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے گاؤں بانڈی کماں خان Bandi Kama Khan کے لوگوں نے پنچایت باڈی پر منریگا کی رقوم کسی دوسری جگہ صرف کرنے کا الزام عائد کیا اور اس کی تحقیق کرانے کا مطالبہ کیا، جبکہ پنچ نے ان الزامات کی تردید کی Protest Against Panchayat Body in Poonch۔

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منتخب پنچ کے خلاف بدعنوانی Protest Against Panchayat Body in Poonch کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ بانڈی کماں خان Bandi Kama Khan کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ گاؤں کی قبرستان کی باؤنڈری کرا دی جائے اور اس تعلق سے متعدد دفعہ انتظامیہ سے اپیل بھی کی گئی لیکن پنچایت کے کسی بھی رکن نے اس طرف توجہ نہیں دی۔

بالآخر بانڈی کماں خان کے لوگ انتظامیہ سے مایوس ہوگئے اور خود چندہ کرکے ایک طرف کی دیوار کھڑی کردی، لیکن بعد میں متعلقہ وارڈ پنچ ظہیر احمد نے کہا کہ منریگا کے تحت اس کے لیے دو لاکھ رقوم کو منظوری بھی ملی تھی۔

علاقے کے لوگوں کا الزام ہے کہ اس کے بعد وارڈ پنچ نے قبرستان کی باؤنڈری نہیں کرائی بلکہ اس مد کے رقم کو کسی دوسری جگہ صرف کر دیا۔

اس تعلق سے گاؤں کے حاجی محمد یونس اور دیگر خواتین نے اس معاملہ کی تحقیقات کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس معاملہ کی تحقیقات نہیں کی گئی تو ساتھرہ بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

Protest Against JDA in Poonch: جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انہدامی کارروائی کے خلاف پونچھ میں احتجاج

وہیں متعلقہ وارڈ کے پنچ ظہیر احمد نے کہا کہ بارش اور ٹھنڈ کی وجہ سے کام بند ہے اور برف پگھلتے ہی کام دوبارہ شروع کردیا جائے گا۔ انھوں نے لوگوں کے الزامت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جتنا بھی کام کیا گیا ہے اس کو تحریری شکل میں محفوظ رکھا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.