Drone From Pakistan Spotted in Arnia: ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ، ڈرون کو واپس بھگایا

author img

By

Published : May 14, 2022, 10:55 AM IST

ڈرون پر بی ایس ایف کی فائرنگ، پاکستانی سازش ناکام

بی ایس ایف نے سرحد پر ایک اور پاکستانی سازش کو ناکام بنادیا۔ آج صبح سرحد پر چوکس بی ایس ایف اہلکاروں نے پاکستانی ڈرون کو فائرنگ کرکے بھگادیا۔ بی ایس ایف نے ٹویٹ کرکے اس کی اطلاع دی۔ یہ واقعہ ارنیا سیکٹر میں پیش آیا۔ Drone from Pakistan spotted in Arnia, BSF men open fire

ارنیا سیکٹر: بی ایس ایف کی جانب سے پورے علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ کہیں ڈرون کے ذریعہ اسلحہ یا منشیات کی کھیپ سرحد پار تو نہیں کی گئی۔ بی ایس ایف کے مطابق، جوانوں نے ہفتہ کی صبح تقریباً 4:45 بجے آر ایس پورہ کے ارنیا سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک ڈرون کو دیکھا۔ چوکس فوجیوں نے اس پر 7 تا 8 راؤنڈ فائرنگ کی جس کے بعد ڈارون واپس پاکستان کی جانب چلا گیا۔

  • Jammu & Kashmir | BSF troops spotted a drone at around 4:45 am near International Border in Arnia Sector of RS Pura, 7 to 8 rounds of bullets were fired and drone went back to Pakistan side: Border Security Force

    — ANI (@ANI) May 14, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

جس کے بعد پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر میں عسکریت پسند گرد تنظیمیں ڈرون کے ذریعے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھیجنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر پاکستان کی جانب سے ڈرون دیکھا گیا ہو۔ ایسے ڈرون ماضی میں بھی کئی بار دیکھے جا چکے ہیں۔ تاہم بھارتی فوج کے تیار سپاہیوں کی وجہ سے انہیں واپس پاکستان جانا پڑا۔ حالیہ دنوں میں ایسے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ کچھ روز قبل سرحد کے قریب ایک سرنگ کا پتہ لگایا گیا تھا جس کے بعد سیکورٹی ادارے چوکس ہیں۔ حال ہی میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پنجاب کی سرحد پر پاکستان سے آنے والے ایک ڈرون کو مار گرایا تھا۔ ڈرون کے ذریعہ پنجاب کے امرتسر میں ہیروئن اسمگلر کی جارہی تھی۔ اس دوران ساڑھے دس کیلو ہیروئن اس پار بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.