Absconding SPO Arrested کٹھوعہ میں اپنی اہلیہ کا مبینہ قتل کرنے والا فرار ایس پی او گرفتار

author img

By

Published : Aug 24, 2022, 2:20 PM IST

کٹھوعہ میں اپنی اہلیہ کا مبینہ قتل کرنے والا فرار ایس پی او گرفتار

پولیس نے آج جموں و کشمیر پولیس کے ایک مفرور ایس پی او کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس نے کٹھوعہ ضلع میں مبینہ طور پر اپنی حاملہ بیوی کا قتل کیا تھا۔ Absconding SPO Arrested in Kathua

جموں: پولیس نے ضلع کھٹوعہ کے بلاور میں اپنی اہلیہ کا مبینہ قتل کرنے والے مفرور ایس پی او کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے بلاور میں اپنی حاملہ اہلیہ کو مبینہ طور قتل کرنے والے ایس پی او گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم یہ واقعہ انجام دینے کے بعد فرار تھا۔ Absconding SPO arrested for killing wife in Kathua

ملزم کی شناخت موہن لال ولد پورن لال ساکن دھرلتا بلاور کے بطور ہوئی تھی جو ضلع پولیس لائنز کٹھوعہ میں تعینات تھا۔ بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ایس پی او نے منگل کے روز 27 سالہ آشا شرما نامی اپنی اہلیہ کا تیز دھار والے ہتھیار سے قتل کیا تھا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں لوگوں نے زبردست احتجاج درج کیا تھا۔ Policeman kills Pregnant wife

یہ بھی پڑھیں: Policeman kills Pregnant wife کٹھوعہ میں پولیس اہلکار کی جانب سے حاملہ بیوی کا مبینہ قتل

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) نے اپنی حاملہ بیوی پر فائرنگ کی جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ معلوم ہوا ہے کہ لوگوں کے ہجوم نے ایس پی او کے گھر کو نذر آتش کیا۔ایس پی او گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق کٹھوعہ کے دھرالتا گاؤں میں منگل کے روز سپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) موہن لال نے مبینہ طورپر بیوی کے ساتھ جھگڑے کے دوران اُس پر فائرنگ کی جس وجہ سے اُس کی موت واقع ہوئی۔SPO kills Pregnant wife in kathua

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.