Wheelchair Basketball بارہمولہ کی عشرت وہیل چیئر باسکٹ بال میں بھارت کی نمائندگی کرے گی

author img

By

Published : Oct 18, 2022, 1:12 PM IST

Basketball Championship

بارہمولہ کی لڑکی وہیل چیئر باسکٹ بال چیمپئن شپ میں دوسری بار ہندوستان کی نمائندگی کرے گی۔ Wheelchair Basketball Championship in Baramulla

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے وابستہ انٹرنیشنل وھیل چیئر باسکٹ بال کھلاڑی عشرت اختر دوسری بار اپنے ملک کے لیے نمائندگی کرے گی۔ دراصل دو ہزار سولہ میں عشرت اختر کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا تھا اور اس حادثہ میں وہ شدید طور پر زخمی ہوگئیں۔ جس کے سبب انہیں سرجری کرانی پڑی۔ ایک سال تک انہیں گھر میں رہنا پڑا اور اس کے باوجود عشرت نے کافی محنت کی اور آج وہ دوسری بار ٹیم انڈیا کی نمائندگی کرے گی۔ Baramulla Ishrat to Represent india Second time at Wheelchair Basketball Championship

بارہمولہ کی عشرت وہیل چیئر باسکٹ بال میں بھارت کی نمائندگی کرے گی
عشرت نے اس مقام کو حاصل کرنے کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے اور اب چند دن پہلے وہیل چیئر باسکٹ بال فیڈریشن آف انڈیا کا کیمپ چل رہا تھا، اور وہاں پر وہیل چیئر باسکٹ بال فیڈریشن آف انڈیا نیشنل لیول پر ان کا انتخاب ایک بار پھر ہوا۔ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے عشرت نے کہا کہ وہ کافی خوش ہے کہ وہ دوسری بار کامیاب ہوئی ہے اور وہ ملک کی نمائندگی کرنے والی ہے۔ عشرت نے کہا کہ دن رات محنت کرنے کے بعد اس کو یہ کامیابی حاصل ہوئی۔ بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اسے کافی زیادہ خوشی محسوس ہورہی ہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.