Two Militant Associates Arrested بانڈی پورہ میں دو عسکریت پسند اعانت کار پی ایس اے کے تحت گرفتار

author img

By

Published : Oct 9, 2022, 3:54 PM IST

بانڈی پورہ میں دو عسکریت پسند اعانت کار پی ایس اے کے تحت گرفتار

بانڈی پورہ میں پولیس نے دو عسکریت پسند اعانت کاروں کو پر پبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے جیل بھیج دیا ہے۔ Two militant Associates arrested under PSA in Bandipora

بانڈی پور: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ میں پولیس نے دو عسکریت پسند اعانت کاروں پرپبلک سیفٹی ایکٹ نافذ کرکے جیل بھیج دیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند اعانت کاروں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشفاق احمد ڈار ولد عبدالمجید ڈار عرف صلاح الدین ساکن صدر کوٹ بالا پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ اعانت کار پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں بیٹھے عسکریت پسندوں کے ساتھ رابطے میں تھا تاکہ بانڈی پورہ میں مقامی نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل کرایا جاسکے۔ اُن کے مطابق عبدالمجید ڈار کو حاجن بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی بھی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ Two militant Associates arrested under PSA in Bandipora

پولیس کے ترجمان کے مطابق دوسرا عسکریت پسند معاون وسیم احمد عرف عبید عرف اسامہ ولد عبدالغنی ملک ساکن گنڈ پورہ رام پورہ بھی پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم سرگرم عسکریت پسند ہاشر پرے کے ساتھ رابطے میں تھا۔Two militant Associates arrested under PSA in Bandipora

انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ ضلع میں تخریبی سرگرمیوں کو انجام دینے کی سازشیں رچانے، مقامی نوجوانوں کو عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل کرانے کے جرائم کو دیکھتے ہوئے دونوں عسکریت پسند معاونین پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Police Solves Non Local killing Case بانڈی پورہ میں غیر مقامی مزدور کے قتل میں ملوث تین عسکریت پسند گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.