NIA court Anantnag: عسکریت پسند اعانت کار کے خلاف این آئی اے کورٹ اننت ناگ میں چارج شیٹ پیش

author img

By

Published : Jan 17, 2022, 12:25 PM IST

NIA court Anantnag

26 ستمبر 2020 کو کچھ نامعلوم عسکریت پسندوں نے بہی باغ علاقے میں (Some unidentified militants attacked the Bagh area) ایک پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس نے این آئی اے کی ایک عدالت میں انسداد دہشت گردی سے متعلق قانون یو اے پی اے (Anti-terrorism law UAPA) کے تحت ایک میینہ عسکریت پسند اعانت کار کے خلاف چارج شیٹ پیش (Police filed a chargesheet against the militant aide) کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 26 ستمبر 2020 کو کچھ نامعلوم عسکریت پسندوں نے بہی باغ علاقے میں (Some unidentified militants attacked the Bagh area) ایک پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ مستعد پولیس اہلکاروں نے فوری طور پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کی تاہم عسکریت پسند اپنے اعانت کار کی مدد سے تاریکی کا فائدہ اٹھا کر جائے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ اس واقعے کے متعلق پولیس اسٹیشن بہی باغ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اس واقعے میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند عامر احمد میر اور عامر منظور گنائی (جو دونوں مارے گئے ہیں) ملوث ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ مزید تحقیات سے یہ بات سامنے آگئی کہ یہ واقعہ انجام دینے میں سہیل احمد نامی ایک عسکریت پسند اعانت کار بھی ملوث ہے۔

پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس کی سخت کاوشوں سے مذکورہ عسکریت پسند اعانت کار کو گرفتار کیا گیا اور اس کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود اور کچھ قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: این آئی اے کی عدالت نے حزب سے وابستہ 4 افراد کو سزا سنائی

انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران تمام شواہد بشمول ڈیجیٹل شواہد جمع کئے گئے اور 15 جنوری کو مذکورہ عسکریت پسند اعانت کار کے خلاف این آئی اے عدالت اننت ناگ میں چارج شیٹ پیش (Charge sheet in NIA court Anantnag) کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.