Maternity & Children Hospital Anantnag: زچہ بچہ ہسپتال اننت ناگ جلد ہی منتقل کیا جائے گا

author img

By

Published : Jan 18, 2022, 7:44 PM IST

maternity-and-children-hospital-anantnag-shifted-in-gmc-anantnag-says-gmc-principal

گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ GMC Anantnag کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے کہا کہ ضلع اننت ناگ کے شیر باغ میں قائم زچہ بچہ ہسپتال (ایم سی سی ایچ) Maternity & Children Hospital Anantnag کو جلد ہی جنگلات منڈی میڈیکل کالج جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا جائے گا۔

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے شیر باغ میں قائم زچہ بچہ ہسپتال(ایم سی سی ایچ ) کو جلد ہی جنگلات منڈی میڈیکل کالج منتقل Maternity & Children Hospital Anantnag کیا جائے گا۔ اس بات کی جانکاری گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کے پرنسپل ڈاکٹر سید طارق قریشی نے Dr. Syed Tariq Qureshi, Principal, GMC Anantnag دی۔

زچہ بچہ ہسپتال اننت ناگ جلد ہی منتقل کیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ ایم سی سی ایچ شیر باغ MCCH Anantnag میں جگہ کی کمی اور عمارت کی خستہ حالی کو دیکھ کر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ جنگلات منڈی کے اے بلاک کی دو منزلیں تیار ہو چکی ہیں جہاں زچہ بچہ ہسپتال قائم کیا جائے گا اور آنے والے وقت میں نئی عمارت کی مزید تین منزلیں تعمیر کی جائیں گی جس کے بعد وہاں ایم آر آئیMRI Center اور ڈائگناسٹک سینٹر Diagnostic Center کی سہولت دستیاب رکھی جائے گی۔

ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ مستقبل میں 2 سو بیڈس پر مشتمل نیا ایم۔سی سی ایچ ہسپتال New MCCH Hospital Anantnag تعمیر کیا جائے گا تب تک ایم سی سی ایچ شیر باغ کی سرگرمیاں جنگلات منڈی میڈیکل کاج کے نئے تعمیر کiے گئے بلاک اے میں جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پُرانے ہسپتال کو مکمل طور پر بند نہیں جائے گا بلکہ دباؤ کم کرنے کے لیے مذکورہ ہسپتال کے کئی شعبہ جات کو جنگلات منڈی منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:GMC Hospital Anantnag: جی ایم سی میں سینٹرل ہیٹنگ سسٹم ناکارہ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا



ہم آپ کو بتادیں کہ انتظامیہ نے زچہ بچہ ہسپتال کو منتقل کرنے کے لیے رحمت عالم ہسپتال تعمیر کیا تھا،تاہم کروڑوں کی رقم خرچ کرنے کے بعد رحمت عالم ہسپتال کی عمارت کو غیر محفوظ قرار دیا گیا۔

اس ضمن میں ایک سوال کے جواب میں جی ایم سی اننت ناگ کے پرنسپل نے کہا کہ اس معاملہ پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ اس املاک کو بھی مفاد عامہ کے استعمال میں لایا جائے ۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.