کشمیر میں سات برس بعد پروفیشنل گولف کی واپسی

author img

By

Published : Aug 27, 2021, 12:21 PM IST

Updated : Aug 27, 2021, 5:02 PM IST

کشمیر میں سات برس بعد پروفیشنل گولف کی واپسی

سری نگر کے رائل اسپرنگ گولف کورس پر 15 سے 18 ستمبر تک جے اینڈ کے اوپن کھیلا جائے گا۔ جسے جے اینڈ کے ٹوریزم لانچ کرے گا۔ اس ایونٹ میں 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اس سے قبل پی جی ٹی آئی نے پہلگام اور سرینگر میں 2014 میں ایونٹ منعقد کرایا تھا۔

سات سال کے طویل وقفے کے بعد کشمیر وادی میں پروفیشنل گولف کی واپسی ہو رہی ہے۔ پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا کے سی ای او اتم کمار نے آج قومی دار الحکومت دہلی کے ایک ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوارن اس کا باضابطہ اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ سری نگر کے رائل اسپرنگ گولف کورس پر 15 سے 18 ستمبر تک جے اینڈ کے اوپن کھیلا جائے گا۔ جسے جے اینڈ کے ٹوریزم لانچ کرے گا۔ اس ایونٹ میں 40 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ اس سے قبل پی جی ٹی آئی نے پہلگام اور سرینگر میں 2014 میں ایونٹ منعقد کرایا تھا۔ اب سات برس بعد دوبارہ کشمیر میں پروفیشنل گولف کی رونق بحال ہونے جا رہی ہے۔

اس موقع پر پروفیشنل گولف ٹور آف انڈیا کے بورڈ ممبر اور 1983 عالمی کپ فاتح کرکٹ ٹیم کے کپتان کپل دیو بھی موجود تھے۔

اتم کمار نے بتایا کہ ستمبر اور دسمبر 2021 کے درمیان 10 ایونٹ منعقد ہوں گے۔
امریکن ایکسپریس اور امرت انجن ہیلتھ کیئر لمیٹڈ ٹور پاٹنر کے طور پر پی جی ٹی آئی سے جڑے ہیں۔ اتم کمار نے بتایا کہ اس دوران کووڈ پروٹوکول کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ اس موقع پر کپل دیو نے گولف میگزین کا بھی اجراء کیا۔


اس موقع پر کپل دیو نے کہا کہ کھیل آلات پر لگنے والے ڈیوٹی کو ہٹا دینا چاہیے۔ اس سے ملک کو زیادہ چمپین ملیں گے، کیوں کہ قیمت کم ہونے سے زیادہ سے زیادہ بچے کھیل کے سامان آسانی سے خرید سکیں گے اور کھیلوں میں اپنی نمایاں صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو نوجوان کھیلوں میں آنا چاہتے ہیں انہیں کئی چیزیں خریدنی ہوتی ہیں۔ جیسے اسپائکس، جوتے، بیڈمنٹن یا پھر گولف کے آلات۔ ان آلات پر جو ڈیوٹی لگتی ہے اسے ہٹا دینا چاہیے۔ اس سے کھیل کافی متاثر ہو رہے ہیں۔

امرتانجن ہیلتھ کیئر لیمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سمبو پرساد نے کہا کہ ہم گولف کے ساتھ جڑ کر فخر محسوس کر رہے ہیں رہے ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ طویل عرصہ تک ک ہماری پی جی ٹی آئی سے پارٹنر شپ برقرار رہے۔

Last Updated :Aug 27, 2021, 5:02 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.