Police Arrests Brick Kiln Owner: لاپرواہی برتنے پر بھٹے کا مالک گرفتار

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 2:11 PM IST

لاپرواہی برتنے پر بھٹے کا مالک گرفتار

بڈگام پولیس نے بھٹے کے مالک کو لاپرواہی برتنے اور انتظامی احکامات کو نظر انداز کرنے کی پاداش میں گرفتار کیا ہے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ضلع کے تمام بھٹے مالکان کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پہلے سے جاری کردہ گائڈ لائنز پر عمل درآمد کریں. Police Arrests Brick Kiln Owner

بڈگام: جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں پولیس نے ایک اینٹ بھٹے کے مالک کو لاپرواہی برتنے اور انتظامی احکامات کی عدم تعمیل کی وجہ سے غیرریاستی مزدوروں کی زندگی کے تحفظ کو خطرہ لاحق ہونے کی پاداش میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس اسٹیشن چاڈورہ کے مطابق مذکورہ بھٹے مالک کی شناخت محمد یوسف میر ولد محمد اکبر میر ساکن چھترگام کے طور پر بتائی ہے، جس کا بھٹہ چاڈورہ علاقے کے مارے پورہ میں واقع ہے۔ Police Arrests Brick Kiln Owner In Budgam

یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ 02 جون 2022 کو محمد یوسف میر کے بھٹے میں کام کرنے والے غیرریاستی مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند گولیاں چلائی تھیں، جس کے نتیجے میں ایک مزدور دلخوش کمار ولد نارائن ریشی دیو ساکن گاؤں لدورگھر پورنیا ہلاک ہوگیا تھا جب کہ اس حملے میں ایک مزدور شدید زخمی ہو گیا۔ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن چاڈورہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 102/2022 درج کی گئی، جو کہ قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت رجسٹر ہوا ہے اور مزید تحقیقات عمل میں لائی گئی ہیں۔

ضلع انتظامیہ اور پولیس نے ضلع کے تمام بھٹے مالکان کو ہدایات دی ہیں کہ وہ پہلے سے جاری کردہ گائڈ لائنز پر عمل درآمد کریں تاکہ ان کے بھٹوں میں کام کر رہے مزدوروں کو تحفظ فراہم ہو۔ بہ صورت دیگر اگر کسی نے بھی ان احکام کو نظر انداز کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.