Plassey Day Celebration: ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 1:12 PM IST

ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا

ندیا ضلع کے پلاسی کے مقام پر مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی( plassey day) منایا۔ اس موقع پر ثقافتی تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا۔Plassey Day Celebration

مغربی بنگال کے ندیا ضلع میں واقع پلاسی کا مقام نا صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں اہمیت کا حامل ہے۔ پلاسی کا مقام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے کیونکہ اس مقام پر ہوئی تاریخی جنگ نے بھارت کو ہر اعتبار سے متاثر کیا تھا۔ ندیا ضلع کے پلاسی کے مقام پر 23 جون 1757 میں آزاد بھارت کے آخری خود مختار بادشاہ نواب سراج الدلہ اور برطانوی فوج کے درمیان تاریخی جنگ ہوئی تھی۔ Plassey day celebration at plassey in nadia

ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا
ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا
ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا
ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا

نواب سراج الدلہ کی فوج نے برطانوی فوجیوں کے جلاف آخری دم تک لڑئی کی اور فتح حاصل کرنے کی دہلیز تک پہنچ چکی تھی لیکن میر جعفر کی غداری کی وجہ سے بھارت کے آخری آزاد بواب سراج الدلہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سراج الدلہ کی شکست کے ساتھ ہی برطانوی ایسٹ انڈیا کمپنی نے نا صرف مغربی بنگال کی سرزمین پر اپنی موجودگی کا احساس دلایا بلکہ بھارت میں تقریباً دو سو برسوں تک حکومت بھی کی۔

ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا
ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا

بھارت کی 15 اگست 1947 میں ملی آزادی کے بعد سے ہی ندیا ضلع کے پلاسی کے مقام پر ہر سال 23 جون کو یوم پلاشی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ بھارت کی آزادی کے بعد پلاسی کے مقام پر مینار پلاشی (plassey monument) کی تعمیر کی گئی جہاں پلاشی کی جنگ سے متعلق تاریخی دستاویزات موجود ہے۔ پلاسی کے مقام پر آج کے دن یعنی 23 جون کے موقع پر مغربی بنگال اور بنگلہ دیش کے سینکڑوں افراد جمع ہوتے ہوئے ہیں اور آزاد بھارت کے آخری نواب سراج الدلہ کو خراج عقیدت پیش پیش کرتے ہیں۔

ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا
ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا
ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا
ندیا ضلع میں جوش و خروش کے ساتھ یوم پلاسی منایا گیا

واحد الرحمن نام کے ایک شخص نے تاریخی پلاسی کے مقام کے بارے میں کہا کہ وہ بچپن سے ہی نواب سراج الدلہ اور پلاسی کی جنگ کے بارے میں سنتے آ رہے ہیں۔ وہ اپنی پوری فیملی کے ساتھ یہاں آتے ہیں اور تاریخی دن کو یاد کرتے ہیں۔ امین الاسلام نام کے ایک شخص نے کہا کہ انہوں نے پلاسی کی جنگ کے بارے میں اپنے دادا سے سنا۔ ان کے والد نے انہیں اس تاریخی مقام پر لائے اور اب وہ اپنے پوتے، پوتی، نواسی اور نواسے کو یہاں لاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پلاسی کامیدان سی اے اے کے خلاف احتجاج کےلیے تیار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.