Kashmir weather وادی کے متعدد اضلاع میں ہلکی بارش و برفباری

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 2:05 PM IST

وادی کے متعدد اضلاع میں ہلکی بارش و برفباری

جموں و کشمیر کے متعدد اضلاع بشمول گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں گزشتہ رات ہلکی بارش و برفباری ہوئی جس کے سبب درجہ حرارت منفی ریکارڈ کیا گیا ہے۔ Kashmir to witness wet weather till 29 Jan

سرینگر: جموں و کشمیر میں آج صبح کئی مقامات پر ہلکی بارش و برفباری ہوئی تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق یونین ٹریٹری میں 28 جنوری تک درمیانی درجے کی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے بیان کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران وادی میں ہلکی بارش اور درمیانی درجے کی برفباری ہوسکتی ہے جبکہ موسم ابر آلود رہے گا۔ محکمہ نے بتایا کہ 24 اور 25 جنوری کو کشمیر کے میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کا امکان ہے۔ محکمے کے مطابق 26 اور 27 جنوری کو کشمیر میں ہلکی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ برفباری و بارش سے وادی میں درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے اور سردی کی لہر نے پورے کشمیر کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Snowfall In Kashmir کشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی برف باری

Kashmir Weather Update وادی میں اُنیس جنوری تک موسم خشک رہنے کا امکان
وادی کے سیاحتی مقامات گلمرگ، پہلگام اور سونہ مرگ میں برفباری سے درجہ حرارت منفی درجے کا ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ان صحت افزا مقامات پر شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بالائی علاقوں میں رہنے والے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ برف کے تودے گرنے کے پیش نظر محتاط رہیں اور اونچے مقامات پر جانے سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ دنوں دس اضلاع میں تودے گرنے کا الرٹ جاری کیا تھا کیونکہ سونہ مرگ علاقے میں دو تودے گرنے سے دو مزدوروں کی موت ہوئی تھی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 جنوری تک وادی میں موسم مجموعی طور ابر آلود رہے گا، اس دوران برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کشمیر اس وقت چالیس دنوں پر محیط "چلہ کلان" سے گزر رہا ہے جس کا 30 جنوری کو اختتام ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.