Indian Army Bike Rally: فوج کی جانب سے گلوان وادی کے بہادروں کو خراج عقیدت، ویڈیو دیکھیں

author img

By

Published : Jul 24, 2022, 1:12 PM IST

Indian Army Bike Rally

بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کی بائیک ریلی کے شرکاء نے وادی گلوان کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور لداخ کے دشوار گزار علاقے سے گزرتے ہوئے نوبرا وادی پہنچے۔ Indian Army's Northern Command Bike Rally

کرگل وجے دیوس کے موقع پر بھارتی فوج کی جانب سے بائیک ریلی نکالی گئی۔ اس ریلی میں بھارتی فوج کی شمالی کمانڈ کی بائیک ریلی کے شرکاء نے وادی گلوان کے بہادروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔واضح رہے کہ 26 جولائی سنہ 1999 میں کارگل جنگ میں بھارت کی پاکستان پر جیت کی یاد میں ہر سال 26 جولائی جو کرگل وجے دیوس منایا جاتا ہے۔ Homage to Galwan Valley Bravehearts

  • #WATCH Indian Army’s Northern Command bike rally participants paid homage to the Galwan Valley bravehearts and reached Nubra Valley cruising through the tough terrain of Ladakh: Fire and Fury Corps, Indian Army pic.twitter.com/TY9lpgxwZH

    — ANI (@ANI) July 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

کرگل جنگ کی کہانی: 8 مئی 1999 وہ دن تھا جب پاکستانی فوج پہلی بار کرگل کے علاقے میں بھارتی چرواہوں کو دکھائی دی جس کے بعد چرواہوں نے یہ بات بھارتی فوج کو بتائی۔ فوج کے جوانوں نے علاقے کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ پاکستانی فوج بھارتی علاقے میں داخل ہو گئی ہے۔ صورتحال کو بھانپتے ہوئے بھارتی فوج نے جوابی کارروائی میں فائرنگ کی۔ حیرت انگیز طور پر پاکستان نے جوابی کارروائی نہیں کی۔ پاک فوج کے اس وقت کے جنرل پرویز مشرف نے خود اندازہ لگایا تھا کہ اس وقت بھارتی فوج وہاں روزانہ گشت کے لیے نہیں جاتی تھی۔ نیز یہ علاقہ نیشنل ہائی وے 1-D کے بہت قریب ہے اور یہ راستہ کرگل کو لداخ سے سری نگر اور ملک کے باقی حصوں سے جوڑتا ہے۔ یہ راستہ فوج کے لیے ایک اہم سپلائی روٹ ہے۔ یہ علاقہ دشمن کے قبضے میں جانے کا مطلب فوج کے لیے سپلائی کا بری طرح متاثر ہونا تھا۔ Kargil Vijay Diwas

اس سُنسان علاقے اور موسم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستانی فوج نے یہاں دراندازی کا منصوبہ بنایا تو اس کا پہلا ہدف ٹائیگر ہل پر قبضہ کرنا تھا۔ وہیں بھارتی فوج نے ایک قدم آگے بڑھ کر ہر حال میں ٹائیگر ہل پر قبضہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ چونکہ یہ سب سے مشکل کام تھا اس لیے پاکستانی فوج نے سوچا بھی نہیں تھا کہ بھارت ایسا قدم اٹھائے گا۔ بھارتی فوج نے تقریباً 18000 فٹ کی بلندی پر واقع ٹائیگر ہل کو فتح کر لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.