Diwali Celebrated on LoC لائن آف کنٹرول پر فوج کے سپاہیوں نے دیوالی منائی

author img

By

Published : Oct 23, 2022, 7:11 AM IST

Diwali Celebrated on LoC

اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کے سپاہیوں نے دھنتیرس کے موقع پر دیوالی کے تہوار شروع ہونے پر پٹاخے پھوڑے اور مٹھائیاں تقسیم کی۔ Indian Army Soldiers Celebrates Diwali on LoC

اکھنور، لائن آف کنٹرول: جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ تعینات ہندوستانی فوج کے سپاہیوں نے کل دھنتیرس کے ساتھ دیوالی کے تہوار شروع ہونے پر پٹاخے پھوڑے اور مٹی کے چراغ جلائے۔

لائن آف کنٹرول پر فوج کے سپاہیوں نے دیوالی منائی
لائن آف کنٹرول پر فوج کے سپاہیوں نے دیوالی منائی

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ دیوالی جو دیپاولی اور عید چراغاں کے ناموں سے بھی معروف ہے ایک قدیم ہندو تہوار ہے، جسے ہر سال موسم بہار میں منایا جاتا ہے۔ یہ تہوار یا عید چراغاں روحانی اعتبار سے اندھیرے پر روشنی کی، جہالت پر علم کی، بُرائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر اُمید کی فتح و کامیابی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اس تہوار کی تیاریاں 9 دن پہلے سے شروع ہوجاتی ہیں اور دیگر رسومات مزید 5 دن تک جاری رہتے ہیں۔ اصل تہوار اماوس کی رات یا نئے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے۔ Indian Army Soldiers Celebrates Diwali on Line of Control

دراصل یہ تہوار شمسی - قمری ہندو تقویم کے مہینہ کارتیک میں اماوس کی رات یا نئے چاند کی رات کو منایا جاتا ہے۔ گریگورین تقویم کے مطابق یہ تہوار وسط اکتوبر اور وسط نومبر میں پڑتا ہے۔ دیوالی کی رات سے پہلے ہندو اپنے گھروں کی مرمت، تزئین و آرائش اور رنگ و روغن کرتے ہیں، اور دیوالی کی رات کو نئے کپڑے پہنتے ہیں، دیے جلاتے ہیں، کہیں روشن دان، شمع اور کہیں مختلف شکلوں کے چراغ جلائے جاتے ہیں، یہ دیے گھروں کے اندر اور باہر، گلیوں میں بھی رکھے ہوتے ہیں۔ اور دولت و خوشحالی کی دیوی لکشمی کی پوجا کی جاتی ہے، لکشمی سے امیدیں باندھی جاتی ہیں کہ اس کو خوش کیا جائے تو گھر میں دھن دولت آئے گی۔ لکشمی کو خوش کرنے کے لیے مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں اور پٹاخے بھی داغے جاتے ہیں۔

بعد ازاں سارے خاندان والے اجتماعی دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں اور خوب مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔ دوست احباب کو مدعو کیا جاتا ہے اور تحفے تحائف تقسیم کیے جاتے ہیں۔ جہاں جہاں دیوالی منائی جاتی ہے وہاں دیوالی کو ایک بہترین تجارتی موسم بھی کہا جاتا ہے۔ دیوالی ہندوؤں کا اہم تہوار ہی نہیں بلکہ اہم رسم یا رواج بھی ہے اور بھارت کے علاقوں کی بنیاد پر اس کا دارومدار ہے۔ بھارت کے کئی علاقوں میں یہ تہوار دھنتیرس سے شروع ہوتا ہے، نرک چتردشی دوسرے دن منائی جاتی ہے، دیوالی تیسرے دن، چوتھے دن دیوالی پاڑوا شوہر بیوی کے رشتوں کے لیے وقف ہے اور پانچواں دن بھاؤبیج بھائی بہن کے رشتوں کے لیے مخصوص ہے، اس پر یہ تہوار ختم ہوجاتا ہے۔ عام طور پر دھنتیرس، دسہرا کے اٹھارہ دن بعد پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.