Chalte Peer Baba Urs احمدآباد میں چلتے پیر بابا کا صندل و عرس منایا گیا
Published: Jan 12, 2023, 12:54 PM


Chalte Peer Baba Urs احمدآباد میں چلتے پیر بابا کا صندل و عرس منایا گیا
Published: Jan 12, 2023, 12:54 PM

احمدآباد میں چلتے پیر بابا کا صندل و عرس کافی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا اور عقیدت مندوں کی بڑئی تعداد نے بابا کی درگاہ کی زیارت کی۔urs celebration of chalte peer baba
احمدآباد: ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے کانکریہ تالاب کے سامنے موجود درگاہ میں چلتے پیر بابا کا صندل اور عرس ہندو مسلم اتحاد کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر چلتے پیر بابا درگاہ کے خادم شیخ برکت علی نے کہا کہ چلتے پیر بابا کی مزار ایک سال میں ایک انچ کھسکتی ہے، یہ مزار احمد آباد کانکریہ تالاب کے بالکل سامنے موجود ہے۔ یہ درگاہ 600 سال پرانی ہے۔ جمادی الاخر کے سولہ چاند اور 17ویں چاند کو صندل اور عرس منایا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں ہندو مسلم اور تمام برادری کے لوگ شامل ہوتے ہیں اور اپنی مراد پاتیں ہیں۔ رواں سال بھی کافی دھوم دھام کے ساتھ چلتے پیر بابا کا عرس منایا گیا۔
وہیں اس موقع پر شاہ عالم درگاہ کے خادم صوبہ خان پٹھان نے کہا کہ کانکریہ تالاب آپ کے سامنے ہی چلتے پیر بابا کی درگاہ ہے۔ ایک وقت ایسا بھی جب کانکریہ تالاب گندگی اور آلودگی سے بھرا رہتا تھا جو حوض قطب کے نام سے مشہور ہے، تاہم اب وزیراعظم نریندر مودی نے اسکا ڈیولپمنٹ کر کے یہاں پرکانکریہ کارنیول کی شروعات کی ہے اور اسی کے بالکل سامنے چلتے پیر کی درگاہ ہے جو ہر سال ایک چاول کے دانے برابر کھسکتی ہے اور برسوں سے یہ مزار ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچتی جا رہی ہے۔ ایسے میں صندل کے لیے مجھے بلایا گیا ہے، میں نے بڑے ہی احترام کے ساتھ صندل کیا اور ملک میں امن و امان کے لیے اور قومی اتحاد کے لئے دعائیں کی۔
مزید پڑھیں:۔ Ajmer Sharif Urs 2023 خواجہ معین الدین چشتی کی بارگاہ سے چھٹیوں کا جلوس روانہ
اس درگاہ میں آنے والے غیر مسلم خادم ساپا دربار نے کہا کہ میں گزشتہ 35 سالوں سے چلتے پیر درگاہ میں خدمت انجام دے رہا ہوں اور ہر سال ہم لوگ قومی اتحاد کے ساتھ صندل و عرس مناتے ہیں، یہاں ہر برادری کے لوگ دعائیں مانگنے آتے ہیں اور یہاں ہم گجراتی تبرق لوگوں میں تقسیم کرتے ہیں اور نذر و نیار بھی کرتے ہیں۔
