شاہ رخ خان نے ابھینندن کا اس طرح اسقبال کیا
Published: Mar 2, 2019, 1:59 PM


شاہ رخ خان نے ابھینندن کا اس طرح اسقبال کیا
Published: Mar 2, 2019, 1:59 PM

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے پاکستان کی قید سے رہاہونے والے ونگ کمانڈ ر ابھینندن کی گھر واپسی کا خیر مقدم بہت دلچسپ انداز میں کیا، جانیے کنگ خان نے کیا لکھا۔
شاہ رخ خان نے ٹوئیٹ کیا :' گھر واپسی سے اچھا احساس کوئی نہیں ہوتا ہے۔ گھر ہی وہ جگہ ہے جہاں ہمیں پیار ملتا ہے۔ امیدیں جگتی ہیں اور ہم خواب دیکھتے ہیں۔
There is no better feeling than Coming back Home, for home is the place of love, hope & dreams. Ur bravery makes us stronger. Eternally grateful. #WelcomeBackAbhinandan pic.twitter.com/NFTRINu6Mw
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 1, 2019
انہوں نے مزید لکھا کہ 'آپ کی بہادری ہمیں مضبوطی فراہم کرتی ہے۔ گھر واپسی پر آپ کا خیرمقدم ہے۔
ابھینندن کےملک واپسی پر لوگوں میں خوشی کی انتہا نہیں رہی، پورا ملک خوشی کا اظہار کررہا ہے۔ وہیں بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں نے بھی ٹوئٹ کرکے ابھینندن کے ملک واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ورون دھون نے بھی ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ سچا ہیرو ملک واپس لوٹ چکا ہےکچھ انسانی کاموں سے امید ملتی ہے کہ ابھی انسانیت زندہ ہے۔
رنویر سنگھ نے اپنے ٹوئیٹ میں لکھا کہ ملک واپس لوٹنے پر ابھینندن کا استقبال ہے آپ کی بہادری سر آنکھوں پر آپ پورے بھارت کے لیے پریرنا ہے۔
