مرکزی حکومت وادی میں لوگوں کو مارنے کی سازش کررہی ہے: وحید رحمان
Published: Mar 4, 2019, 10:31 AM
Follow Us 


مرکزی حکومت وادی میں لوگوں کو مارنے کی سازش کررہی ہے: وحید رحمان
Published: Mar 4, 2019, 10:31 AM
Follow Us 

ریاست جموں و کشمیر میں پی ڈی پی کے سینیئر رہنما وحید رحمان پرے نے مرکزی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کی حکومت وادی میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے وحید رحمان پرے نے کہا کہ مرکزی حکومت اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے وادی میں ناکام ہو گئی ہے۔
دیکھیں ویڈیو
اسی لیے ریاست کے عوام کی آواز کو حکومت دبا رہی ہے۔ لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔ ہم عوام کے حقوق کی بات کرتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ہماری سکیورٹی واپس لے لی ہے تو کیا ہوگیا ہماری حفاظت خود عوام کریں گے۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے پلوامہ حملے کے بعد وادی میں مختلف رہنماؤں پر کاروائی کرتے ہوئے انہیں دی گئی سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ ان میں سے ایک پی ڈی پی کے رہنما وحید رحمان بھی شامل ہیں۔

Loading...