Bharat Jodo Yatra in JK راہل گاندھی نے انتظامیہ پر سیکورٹی میں کوتاہی کا الزام لگایا

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 4:57 PM IST

Updated : Jan 27, 2023, 5:12 PM IST

bharat-jodo-yatra-suspended-temporarily-in-kashmir-due-to-security-concerns

راہل گاندھی نے اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ پر سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کے پختہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے نجی سکیورٹی گارڈز نے انہیں پیدل نہ چلنے کا مشورہ دیا۔ Bharat Jodo Yatra suspended temporarily in Kashmir due to security concerns

اننت ناگ: کانگریس رہنما اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعہ کے روز جموں و کشمیر انتظامیہ پر قاضی گنڈ میں سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ 'سکیورٹی کے پختہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے میرے ذاتی سکیورٹی گارڈز نے پیدل چلنے کی اجازت نہیں دی۔' راہل گاندھی نے اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر انتظامیہ پر سیکورٹی میں بڑی کوتاہی کا الزام لگایا۔'

راہل گاندھی نے انتظامیہ پر سیکورٹی میں کوتاہی کا الزام لگایا

راہل گاندھی نے کہاکہ 'ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس والے نہیں تھے، میرے سیکورٹی والوں نے مجھے آگے نہ جانے کا مشورہ دیا، مجھے اپنی یاترا منسوخ کرنی پڑی۔' انہوں نے کہاکہ 'ہم نے جیسے ہی ٹنل کراس کیا تو وہاں پر میرے استقبال کے لیے کافی ہجوم تھا، لیکن ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک بھی پولیس اہلکار موجود نہیں تھا۔ میرے سیکورٹی گارڈز نے مجھے آگے نہ چلنے کا کا مشورہ دیا۔ میرے لیے سیکیورٹی گارڈز کے مشورے کے خلاف جانا بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اب میں پُرامید ہوں کہ مستقبل کے پروگراموں کے لیے حفاظتی انتظامات پختہ ہوں گے۔'

وہیں اے آئی سی سی انچارج رجنی پاٹل نے ٹویٹ کیاکہ جے کے انتظامیہ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے بتایا کہ راہل گاندھی کو جمعہ کے روز 11 کلومیٹر پیدل چلنا تھا، لیکن بمشکل 500 میٹر چلنے کے بعد انہیں واپس جانا پڑا۔ کانگریس کے ایک اور سینیئر لیڈر نے کہاکہ سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ہمیں یاترا کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔'

یہ بھی پڑھیں: Sudden Withdrawal of Security in BJY سکیورٹی خدشات کے پیش نظر راہل کا پیدل سفر سے گریز، پولیس کا وضاحتی بیان

اس سے پہلے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا تھا کہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران سکیورٹی میں کوتاہی ہوئی ہے۔ ہمیں سیکورٹی نہیں مل رہی ہے۔ ایسے میں ہم راہل گاندھی کو اس طرح آگے نہیں بڑھنے دے سکتے۔ انہوں نے کہاکہ اگر راہل گاندھی جانا بھی چاہیں تو ہم انہیں آگے نہیں جانے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سینئر سکیورٹی افسران کو یہاں آنا چاہیے۔ کانگریس نے کہاکہ جب تک سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی تب تک وہ آگے نہیں بڑھیں گے۔

Last Updated :Jan 27, 2023, 5:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.