Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا اننت ناگ سے دوبارہ شروع

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 11:25 AM IST

بھارت جوڑو یاترا اننت ناگ سے شروع

کانگریس پارٹی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل رکن پارلیمان جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی نے مذہب کے نام پر ملک کو تقسیم کردیا ہے اور بھارت جوڑو یاترا اسی ملک کو متحد کرنے نکلی ہے۔ Bharat Jodo Yatra start from anantnag

بھارت جوڑو یاترا اننت ناگ سے شروع

اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں آج کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا شروع ہوگئی ہے اور یاترا میں شامل کئی کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اننت ناگ پہنچ چکے ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمان جے رام رمیش، دگ وجے سنگھ، رجنی پاٹل اور جی اے میر بھی یاترا میں شامل ہونے کے لئے ضلع میں موجود ہیں۔ اس دوران بھارت جوڑو یاترا کو کامیاب بنانے کے لئے مذکورہ تمام رہنماوں نے اننت ناگ کے کھنہ بل میں ایک جائزہ میٹنگ کی۔ وہیں جے رام رمیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ملک کی جمہوریت کے لئے سود مند ثابت ہوگی، یاترا بھارت کے سیاسی نظام میں تبدیلی لائے گی کیونکہ فرقہ پرست نظریات رکھنے والے سیاست دانوں نے سیاسی مفاد کے لئے لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کا کام کیا ہے، جس سے نہ صرف ملک میں امن و ترقی اور خوشحالی ختم ہو گئی ہے بلکہ ملک کے جمہوری نطام کو بھی نقصام پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا نفرتوں کو ختم کرنے اور ملک میں امن و خوشحالی کا پیغام دینے نکلی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra اننت ناگ میں بھارت جوڑو یاترا کے لئے تمام تر انتظامات مکمل
انہوں نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا ایک تحریک ہے۔ اس سے جمہوری نظام کو ایک نئی راہ ملے گی اور پارٹی کی بنیاد بھی مستحکم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں جمہوری نظام کو جلد سے جلد دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے اور جموں کشمیر کو ریاست کا درجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح وادی میں بھی بھارت جوڑو یاترا کو لوگوں کا مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ وہیں کانگریس کے سینئر رہنما غلام احمد میر نے کہا کہ یاترا کو کامیاب بنانے اور خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یعنی 27 جنوری کو یاترا نو یوگا ٹنل عبور کرکے وادی میں داخل ہوگی اور 30 تاریخ کو سرینگر میں اختتام پزیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.