Alert In UP :اترپردیش میں نماز جمعہ کے پیش نظر الرٹ جاری

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 12:11 PM IST

اترپردیش میں نماز جمعہ کے پیش نظر الرٹ جاری

اترپردیش میں نماز جمعہ کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے، حساس شہروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی طرح کا کوئی ناخشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔ Alert In UP

لکھنؤ: اترپردیش کے کئی اضلاع میں 3 اور 10 جون کو بعد نماز جمعہ کو ہوئے تشدد کے بعد ریاست میں نماز جمعہ کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ یوپی پولیس نے جمعرات سے ہی فلیگ مارچ نکال کر مستعدی کا مظاہرہ کیا۔ تاہم گزشتہ جمعہ یعنی 17 جون کو یوپی میں پرامن طریقے سے نماز جمعہ ادا کی گئی۔ اس بار بھی پولیس کی کوشش ہے کہ نماز جمعہ پرامن طریقے سے ادا کی جائے۔ Alert issued for friday jumma namaz in up

پولیس ہیڈ کوارٹر نے تمام کپتانوں کو سخت ہدایات دی ہیں کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ کانپور، پریاگ راج، لکھنؤ، سہارنپور، مراد آباد، سنبھل، بریلی، گورکھپور، وارانسی، آگرہ، ہاتھرس، فیروز آباد، علی گڑھ سمیت 20 اضلاع کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں پیرا ملٹری فورس کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔ لکھنؤ، پریاگ راج سمیت کئی شہروں میں پولیس نے نیم فوجی دستوں کے ساتھ فلیگ مارچ بھی کیا ہے۔

اے ڈی جی لاء اینڈ آرڈر پرشانت کمار نے سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس کے تحت ڈی جی پی ہیڈ کوارٹر میں موجود سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کے علاوہ ضلعی سطح پر سائبر سیل سوشل اکاؤنٹس کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہیں نہ پھیلنے کے لیے پولیس ہیڈ کوارٹر میں موجود سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل کے علاوہ پولیس سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پیغامات اور تصاویر پوسٹ کرنے والوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:۔ UP Police Conduct Flag March: لکھنؤ میں بھاری پولیس فورس کی موجودگی میں نماز جمعہ ادا

آپکو بتا دیں کہ بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام سے متعلق قابل اعتراض بیان کے خلاف 3 اور 10 جون کو نماز جمعہ کے بعد اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں میں مظاہرے ہوئے۔ کانپور، پریاگ راج، سہارنپور، علی گڑھ، ہاتھرس، فیروز آباد سمیت ریاست کے 10 اضلاع میں پرتشدد واقعات پیش آئے۔ تشدد میں 21 پولیس اہلکاروں سمیت 35 افراد زخمی ہوئے۔ اس واقعہ میں 20 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ پولیس نے اب تک 423 شرپسندوں کو گرفتار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.