Eleven detained by Army جموں کے ارنیہ سیکٹر میں مشتبہ سرگرمیوں کے الزام میں 11 افراد گرفتار
Published: Jan 28, 2023, 4:55 PM

Eleven detained by Army جموں کے ارنیہ سیکٹر میں مشتبہ سرگرمیوں کے الزام میں 11 افراد گرفتار
Published: Jan 28, 2023, 4:55 PM
جموں کے ارنیہ سیکٹر میں انڈین آرمی نے 11 لوگوں کو مبینہ مشکوک سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ زیر حراست افراد کے موبائل فونز میں مبینہ طور پر پاکستان کے کچھ رابطہ نمبر موجود تھے۔ جن کو بعد میں تفصیلی پوچھ گچھ کے لیے آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ Eleven detained by Army
جموں کے ارنیہ سیکٹر میں انڈین آرمی نے 11 لوگوں کو مبینہ مشکوک سرگرمیوں کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ جن میں زیادہ تر مزدور شامل ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے شہر کے مضافات میں واقع ارنیا علاقے میں اہم تنصیبات کی تصاویر کھینچی ہیں۔
معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے پولیس ذرائع نے ہفتے کے روز کہا کہ فوج کی ٹوٹوریل آرمی نے کل شام جموں ضلع کے ارنیا بیلٹ سے متصل 11 مزدوروں کو ان کی مشکوک سرگرمیوں اور علاقے میں کچھ اہم فوجی تنصیبات کی تصاویر کھینچے کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مذکورہ زیر حراست افراد کے موبائل فونز میں مبینہ طور پر پاکستان کے کچھ رابطہ نمبر موجود تھے۔ جن کو بعد میں تفصیلی پوچھ گچھ کے لیے آرمی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ ان میں سے پانچ (گرفتار کیے گئے مزدور) کا تعلق گول (ریاسی) سے ہے اور باقی چھ کا تعلق پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں سے ہے۔
