نائب صدر ہند کے دورۂ کشمیر سے قبل سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات - C P RADHAKRISHNAN KASHMIR VISIT

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
نائب صدر ہند کے دورۂ کشمیر سے قبل سرینگر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 25, 2026 at 6:58 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

سرینگر: نائب صدر ہند سی پی رادھا کرشنن کے دورہ کشمیر سے قبل بدھ کو سکیورٹی فورسز نے سرینگر کے مختلف علاقوں میں محاصرہ کرکے تلاشی کارروائی انجام دی۔

حکام کے مطابق پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی مشترکہ ٹیم نے شہر کے آبی گزر اور بینڈ ہاؤس علاقوں میں ایریا ڈومینیشن اور سینیٹائزیشن اقدامات کے تحت تلاشی کارروائیاں انجام دیں۔  

نائب صدر سی پی رادھا کرشنن بدھ کی سہ پہر سرینگر پہنچے جہاں ایل جی منوج سنہا سمیت جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ان کا استقبال کیا۔  

نائب صدر کشمیر یونیورسٹی کے اکیسویں کنووکیشن تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔ اور اس اعلیٰ سطحی دورے کے پیش نظر سرینگر بھر میں، خاص طور پر ڈل جھیل اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کو نمایاں طور پر سخت کر دیا گیا ہے۔ حساس مقامات پر سی آر پی ایف اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ نقل و حرکت کو منظم کرنے کے لیے اضافی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details