'اعتکاف کے دوران سوشل میڈیا کا استعمال اعتکاف کی روح کے منافی' - AETIKAF AND SOCIAL MEDIA
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : March 9, 2026 at 1:35 PM IST
ترال : ماہ مبارک رمضان کے آخری عشرے یعنی آخری دس دنوں میں مسلمان تقریباً ہر مسجد میں اعتکاف کا سنت عمل ادا کرتے ہیں۔ شرعی طور پر 'سنت موکدہ علی الکفایہ' ہونے کی وجہ سے بستی میں کم از کم ایک شخص پر لازم ہے کہ وہ ان دس ایام میں مسجد میں ہی قیام کرے اور اللہ کے حضور عبادت میں محو رہے۔
جنوبی کشمیر کے ایک معروف عالم دین مولانا مفتی عباس قاسمی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کے دوران اعتکاف کے فضائل و مسائل پر تفصیلی گفتگو کی جس میں انہوں نے قرآن و سنت کی روشنی میں اعتکاف پر روشنی ڈالی اور اس سنت پر عمل کرنے کا ارادہ رکھنے والے افراد کو مفید مشوروں سے بھی نوازا۔
انہوں نے اعتکاف کے دوران اللہ تعالیٰ کے حضور عبادت میں محو رہنے کی تلقین کرتے ہوئے دنیوی کاموں خاص کر موبائل اور سوشل میڈیا کے استعمال سے دور رہنےکا بھی مشورہ دیا ان کے مطابق ان سے "اعتکاف کی روح ختم ہو جاتی ہے۔"