مسخ شدہ دو عدم شناخت لاشیں کس کی ہیں؟ - ANANTNAG BODIES RECOVERED

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
اننت ناگ میں لاشیں برآمد (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 13, 2026 at 5:52 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ (فیاض لولو): ضلع اننت ناگ کے کامڈ علاقے میں پیر کی صبح اُس وقت سنسنی پھیل گئی اور لوگوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی جب انہیں ایک ویران مکان میں دو لاشیں پڑی ہوئیں ملیں اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

اس واقعے کی اطلاع لوگوں میں عام ہوتے ہی علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ کے قریب جمع ہوگئی۔ معلوم ہوا ہے کہ چند مقامی باشندوں کو ایک ویران مکان سے بدبو محسوس ہوئی اور وہاں انہیں مشتبہ حالت میں دو لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ لاشیں کئی دنوں سے وہاں پڑی تھیں جس کی وجہ سے لاشیں نیم بوسیدہ ہو چکی تھیں۔

پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وہیں پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے نزدیکی طبی مرکز پہنچایا۔ 

ABOUT THE AUTHOR

...view details