جنوبی کشمیر میں سیاح کی موت

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
جنوبی کشمیر میں سیاح کی موت (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team

Published : September 2, 2026 at 3:39 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

 اننت ناگ (فیاض لولو) :  ضلع اننت ناگ کے مٹن علاقے میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ریاست اڑیشہ کے ایک سیاح کی اُس وقت موت واقع ہو گئی جب ایک پہاڑی سے پتھر گر آیا اور ان کی گاڑی کے ساتھ جا ٹکرایا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ایک اننووا گاڑی زیرِ رجسٹریشن نمبر JK01AT-8081 معروف سیاحتی مقام پہلگام سے ضلع صدر مقام اننت ناگ کی جانب جا رہی تھی۔ اور گاڑی میں ٹکر کے وقت مجموعی طور پر چھ سیاح سوار تھے۔ تاہم حادثہ کے سبب گاڑی میں سوار ایک سیاح آر  ہمانشو پرساد راؤ، جن کی عمر 55 سال بتائی جا رہی ہے، شدید زخمی ہو گئے۔

ریاست اڑیشہ کے گنجام سے تعلق رکھنے والے سیاح آر ہمانشو کو فوری طور پر جی ایم سی (GMC) اننت ناگ پہنچایا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں کے مطابق اسپتال پہنچانے سے قبل ہی سیاح کی موت واقع ہو چکی تھی۔