جنگ بندی ایک اچھا قدم ہے، تاہم دیکھنا ہوگا کہ یہ صرف دکھاوا نہ ہو: مولانا کلب جواد - US ISRAEL IRAN WAR UPDATES

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
شیعہ عالم مولانا کلب جواد (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : April 9, 2026 at 3:11 PM IST

|

Updated : April 9, 2026 at 3:16 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

نئی دہلی: معروف شیعہ عالم مولانا کلب جواد نے ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان موجودہ صورتِ حال پر اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کئی مہینوں کی کشیدگی کے بعد ایران امریکہ کے درمیان جنگ بندی کو ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے پوری دنیا کو پریشان کر رکھا تھا۔ مولانا کلب جواد نے جنگ بندی کو ایک مثبت قدم قرار دیا، تاہم ایران کو احتیاط برتنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ "ہم ہمیشہ امن اور انسانیت کے حق میں رہے ہیں۔ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ہوئی ہے تو یہ ایک اچھا قدم ہے، لیکن ہمیں اس بات کو دیکھنا ہوگا کہ یہ محض دکھاوا نہ ہو۔ حقیقی امن تب آئے گا جب دونوں ممالک ایمانداری سے بات چیت کریں اور ظلم کے خلاف کھڑے ہوں۔" ماہرین کا خیال ہے کہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے بیچ جنگ بندی کو برقرار رکھنا آسان نہیں ہوگا۔

Last Updated : April 9, 2026 at 3:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details