’رمضان میں معقول بجلی فراہم کی جائے‘ - PULWMA ELECTRIC SUPPLY
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : February 21, 2026 at 4:28 PM IST
پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دور افتادہ علاقہ ’سنگروانی‘ کے باشندوں نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلا خلل سپلائی کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بار بار کٹوتی کے سبب انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار اور غیر اعلانیہ بجلی کٹوتی اور کم وولٹیج کی وجہ سے یہاں آباد دو سو کے قریب کنبے سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’خاص طور پر ماہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں بجلی کٹوتی کی وجہ سے سخت مشکلات ہیں۔‘‘
لوگوں نے سنگروانی جیسے پسماندہ اور دور دراز علاقے میں بجلی کی معقول اور بہتر سپلائی کو یقینی بنائے جانے کی اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے۔