راجوری، سڑک کی تعمیر کے دوران رہائشی مکانوں میں پڑ گئی دراڑیں - HOUSES DAMAGED BY ROAD CONSTRUCTION

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
راجوری، سڑک کی تعمیر کے دوران رہائشی مکانوں میں پڑ گئی دراڑیں (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 6, 2026 at 2:22 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں سڑک کی تعمیر و کھدائی کے دوران مکانوں میں دراڑیں پڑنے کا معاملہ پیش آیا ہے۔  یہ واقعہ لوگوں ضلع کے سب ڈویزن تھنہ منڈی کے نیلی پنچایت میں اُس وقت پیش آیا جب مقامی باشندوں کے مطابق پی ایم جی ایس وائی (PMGSY)کے تحت ایک سڑک کے کام کو منظوری ملنے کے بعد کام شروع کیا گیا۔

لوگوں نے بتایا کہ سڑک کی تعمیر کا کام جوں ہی اس علاقے تک پہنچا اور مشینون کے ذریعے  سڑک کی کھدائی کی گئی تو اس دوران علاقے میں زمین ڈھنس گئی اور پہاڑی علاقے میں دراڑیں پڑنے لگیں جس نے قریبی رہائشی مکانات کو سخت نقصان پہنچایا۔

زمین دھنسنے سے رہائشی مکانوں کے در و دیوار بھی متاثر ہوئے اور لوگوں کے مطابق یہ اب قابل رہائش نہیں رہے اور ان میں رہائش پذیر کم از کم گیارہ کنبے چھت سے محروم ہو گئے۔ متاثرین نے فوری امداد اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details