اننت ناگ میں آنکالوجی بلاک کی تعمیر سے مریضوں کو بہتر سہولیات ملنے کا امکان

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
اننت ناگ میں آنکالوجی بلاک کی تعمیر سے مریضوں کو ملے گی علاج کی بہتر سہولیات (ETV BHARAT)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 29, 2026 at 11:43 AM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

اننت ناگ، جموں وکشمیر (فیاض لولو)

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج (GMC) کے بڑھتے ہوئے طبی دباؤ کو کم کرنے اور مریضوں کو بہتر و جدید طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگز (R&B) کی جانب سے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں زیرِ تعمیر آنکالوجی بلاک کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کے لیے کام تیزی سے جاری ہے، جب کہ حکام کو امید ہے کہ یہ اہم طبی منصوبہ اگلے سال تک مکمل ہو کر عوام کے لیے وقف کر دیا جائے گا۔ آنکالوجی بلاک کی تکمیل سے ضلع اننت ناگ اور جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے کینسر کے مریضوں کو اپنے علاج کے لیے دور دراز علاقوں کا رخ کرنے کی ضرورت کم ہوگی۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پر موجودہ مریضوں کا دباؤ بھی کم ہونے کی توقع ہے، جس سے  اسپتال میں دیگر مریضوں کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی میں مزید بہتری آئے گی۔ 
محکمۂ آر اینڈ بی کے ایس ای آر اینڈ بی اشفاق احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی پوری کوشش ہے کہ آنکالوجی بلاک کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اسے عوام کے لیے دستیاب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک اہم منصوبہ ہے اور اس کی تکمیل سے نہ صرف گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ کی طبی صلاحیت میں اضافہ ہوگا بلکہ کینسر کے مریضوں کو بھی اپنے علاقے میں بہتر علاج کی سہولت حاصل ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آنکالوجی بلاک کو اگلے سال تک مکمل کرکے عوام کے نام وقف کیا جائے گا۔ محکمہ اس منصوبے کو مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہا ہے اور تعمیراتی کام کی رفتار پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ 
وہیں جے ای آر اینڈ بی عارف نے کہا کہ محکمے کی جانب سے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں کہ منصوبے کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقصد صرف عمارت کی تعمیر مکمل کرنا نہیں بلکہ یہاں آنے والے مریضوں کے لیے ایک ایسا طبی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں انہیں ضروری سہولیات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہو سکیں۔ حکام کے مطابق آنکالوجی بلاک کے فعال ہونے کے بعد کینسر کے مریضوں کو علاج، تشخیص اور دیگر متعلقہ طبی سہولیات کے لیے بہتر ماحول میسر آنے کی امید ہے۔ اس سے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو بھی سہولت ہوگی، جب کہ گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پر موجودہ طبی بوجھ کو تقسیم کرنے میں مدد ملے گی۔ 
مقامی لوگوں نے بھی اس منصوبے کی جلد تکمیل کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی کشمیر میں کینسر کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو علاج کے لیے دیگر شہروں کا سفر کرنا پڑتا ہے، جس سے انہیں مالی اور ذہنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر آنکالوجی بلاک مکمل طور پر فعال ہو جاتا ہے تو اس سے نہ صرف اننت ناگ بلکہ پورے جنوبی کشمیر کے مریضوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ منصوبے کو معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تاکہ جلد از جلد یہ سہولت عوام کے لیے دستیاب ہو اور مریضوں کو بہتر طبی خدمات اپنے ہی علاقے میں فراہم کی جا سکیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

'رحمۃ للعالمین، حضورِانور سرورِ کونین حضرت محمدؐ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے بھیجا گیا'

ایل او سی کے قریب مشکوک پاکستانی ڈرون کی پرواز، پونچھ اور راجوری میں سرچ آپریشن شروع

عید میلاد النبی کے سلسلے میں اننت ناگ کے بازاروں کی شاندار سجاوٹ، جلوس کی تیاریاں

عید مبارک پوسٹ پر تنازع، ریاسی کے کانونٹ اسکول نے غیر مشروط معافی مانگ لی

عید میلاد کی مناسبت سے وادی بھر میں شب خوانی کی روح پرور مجالس کا اہتمام