ریاستی درجے کی دستخطی مہم کا کیا ہوا؟: بی جے پی لیڈر سنیل شرما - NC DELHI PROTEST
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : July 10, 2026 at 4:16 PM IST
سرینگر: سرینگر میں جمعہ کو جموں و کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف سنیل شرما نے برسر اقتدار نیشنل کانفرنس (این سی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ "گزشتہ سال وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے ریاستی درجے (اسٹیٹ ہڈ) کی بحالی کے لیے عوامی دستخطی مہم چلانے کا جو وعدہ کیا گیا تھا، اس کا کیا ہوا؟"
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران سنیل شرما نے کہا کہ "وعدہ کی گئی دستخطی مہم کو آگے کیوں نہیں بڑھایا گیا؟۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ این سی حکومت اس معاملے میں اپنا وعدہ پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
ریاستی درجے کی بحالی کے مطالبے پر نئی دہلی میں این سی کے مجوزہ احتجاج پر طنز کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نے اسے "آنکھوں میں دھول جھونکنے" کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس احتجاج کا مقصد جموں و کشمیر میں مبینہ بدعنوانی اور حکمرانی کی ناکامیوں سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے۔