مادی زبان کے عالمی دن کی نسبت سے سرینگر میں مشاعرہ - SRINAGAR LITERARY EVENT
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : February 21, 2026 at 6:47 PM IST
سرینگر: عالمی یوم مادری زبان کے موقع پر سرینگر میں جموں کشمیر اکادمی آف کلچر اینڈ لنگویجز (کلچرل اکیڈمی) کے زیر اہتمام خصوصی مشاعرہ منعقد ہوا جس میں مختلف علاقائی زبانوں کے شعراء نے شرکت کی اور مادری زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اپنا منظوم کلام بھی پیش کیا۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ’’مادری زبان کسی قوم کی شناخت، ثقافت اور تاریخی ورثے کی بنیاد ہوتی ہے، جس کے تحفظ کے بغیر قومی تشخص برقرار نہیں رہ سکتا۔‘‘
پروگرام میں شریک بزرگ قلمکاروں، شعراء اور ادیبوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنی مادری زبان خصوصاً کشمیری زبان و ادب کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔ کیوںکہ ’’اس طرح کی تقاریب کا مقصد لسانی تنوع کے تحفظ، ثقافتی شعور کی بیداری اور مقامی زبانوں کو معدوم ہونے سے بچانے کی ضرورت کو اجاگر کرنا ہے۔‘‘