محکمۂ جل شکتی کی جانب سے معاوضے کی عدم ادائیگی - LAND DONOR LOCK WATER SUPPLY SCHEME

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
محکمۂ جل شکتی کی جانب سے معاوضے کی عدم ادائیگی (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : July 10, 2026 at 12:40 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

اونتی پورہ، جموں وکشمیر (شبیر بھٹ)

کشمیر میں محکمۂ جل شکتی، محکمہ کے منصوبوں کے لیے زمین دینے والے مالکان کی جانب سے معاوضے کی عدم ادائیگی یا وعدے کے مطابق مستقل روزگار نہ ملنے پر اسکیموں کو تالے لگانے اور احتجاج کرنے کے متعدد واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ کے پاریگام گاؤں کے ایک رہائشی وحید احمد پرے نے بارہ سال کے لمبے انتظار کے بعد اس واٹر سپلائی اسکیم کو مقفل کر دیا۔ جس اسکیم کو مذکورہ شھری نے زمین فراہم کی تھی اور وعدے کے مطابق محکمہ نے نوکری فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن بعد ازاں محکمۂ جل شکتی یہ وعدہ وفا نہ کر سکا۔

بتایا گیا ہے کہ وحید احمد پرے کی یہ جدوجہد رائیگاں نظر آئی۔ اس لیے موصوف نے آج تنگ آکر اسکیم کو مقفل کر دیا۔ بعد میں مقامی لوگوں کے ہمراہ میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سال دو ہزار چودہ میں دو کنال آباد زمین جل شکتی محکمہ کو فراہم کی تھی۔ اس وقت محکمہ نے تحریری طور پر لکھ کے دیا تھا کہ محکمہ اسے سرکاری نوکری فراہم کرے گا لیکن محکمہ آج تک اپنا وعدہ وفا نہ کر سکا۔ لیکن دوسری جانب میرا اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے مذکورہ شھری کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بدقستمی ہے کہ محکمہ اپنے وعدے کو پورا نہ رکھ سکا۔ اس لیے اب ہم مؤدبانہ التماس کرتے ہیں کہ مذکورہ شھری کو سرکاری نوکری فراہم کی جائے یا اسے بھر پور معاوضہ دیا جائے۔