شمالی کشمیر کے گریز علاقے میں تازہ برفباری - KASHMIR WEATHER

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
شمالی کشمیر کے گریز علاقے میں تازہ برفباری (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : March 10, 2026 at 5:58 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

بانڈی پورہ :   ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ گریز کے بالائی علاقوں میں پیر اور منگل کی درمیانی شب برفباری ہوئی جبکہ شمالی سمیت  وسطی و جنوبی کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ گریز کے داور، باڈوگام اور تلیل کے علاقے تازہ برف کی وجہ سے سفید چادر میں ڈھک گئے ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ دوران شب ہونے والی برفباری کی وجہ سے اگرچہ لوگوں کی نقل و حرکت مسدود ہو کر رہ گئی ہے تاہم برفباری کی وجہ سے کسانوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں وہیں سیاحت سے جڑے افراد بھی اسے نیک شگون قرار دے رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details