پلوامہ؛ ضلع اسپتال میں 59، محکمہ صحت میں 237اسامیاں خالی
🎬 Watch Now: Feature Video

By ETV Bharat Jammu & Kashmir Team
Published : September 2, 2026 at 6:56 PM IST
پلوامہ (سید عادل مشتاق) : جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ صحت، ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت کئی اہم محکموں میں افسران اور دیگر عملہ کی کئی کئی اسامیاں برسوں سے خالی ہیں جس کے باعث عوام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لیبر ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت اور تعلیم سمیت متعدد محکموں میں سینکڑوں عہدے خالی ہیں جن میں سربراہان کے عہدے بھی شمال ہیں۔ جبکہ کئی افسران کو ایک سے زائد محکموں کا اضافی چارج سپرد کر دیا گیا ہے، جس کے باعث نہ صرف افسران کو بلکہ عوام کو بھی اپنے روزمرہ کے سرکاری کاموں کے حصول میں سخت اور گونا گوں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق صرف ڈسٹرکٹ اسپتال پلوامہ میں تقریباً 59 اسامیاں خالی ہیں۔ جبکہ لیکچررز اور دیگر اہم عہدوں سمیت محکمہ تعلیم میں 237 اسامیاں خالی ہیں۔