انتظامی ماڈل بدلنے سے چیلنجز بھی بدلتے ہیں: وزیر صحت سکینہ ایتو - SAKINA ITOO
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : January 5, 2026 at 5:43 PM IST
اُدھم پور: وزیر صحت و طبی تعلیم، سکینہ ایتو کے مطابق ’’یو ٹی انتظامیہ میں کام کاج اور ایک منتخب حکومت کے کام کرنے کے طریقہ کار کافی مختلف ہیں اور انتظامی ماڈل بدلنے سے چیلنجز بھی بڑھ جاتے ہیں اور مشکلات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
ایتو کے مطابق: ’’یو ٹی نظام میں کئی آئینی اور انتظامی حدود ہیں، جبکہ منتخب حکومت کے پاس عوامی مسائل کو براہ راست حل کرنے کی زیادہ گنجائش ہوتی ہے۔‘‘ انہوں نے ان باتوں کا اظہار اُدھم پور ضلع کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی بات چیت کے دوران کیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے خاص کر لوگوں کو طبی خدمات فراہم کرنے کے حوالہ سے پر عزم ہے۔