پلوامہ میں حجامہ اور کپنگ تھراپی کیمپ میں سو مریضوں کا مفت علاج
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : September 1, 2026 at 1:34 PM IST
پلوامہ، جموں وکشمیر (سید عادل مشتاق)
دائمی درد اور پٹھوں سے متعلق تکالیف میں مبتلا مریضوں کو راحت فراہم کرنے کے مقصد سے ضلع آیوش یونٹ پلوامہ کی جانب سے حجامہ اور کپنگ تھراپی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران تقریباً 100 مریضوں کا مفت علاج کیا گیا۔ کیمپ میں مریضوں کو حجامہ اور کپنگ تھراپی کے ذریعے علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ محکمہ آیوش کی جانب سے اس طرح کے مفت طبی کیمپوں کا انعقاد لوگوں میں روایتی نظامِ طب اور آیوش کے تحت دستیاب مختلف علاجی سہولیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے کیا جا رہا ہے۔
ضلع آیوش یونٹ پلوامہ مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو سستے اور قابلِ رسائی روایتی علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو آیوش نظامِ طب کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے بھی سرگرم ہے۔ حجامہ اور کپنگ تھراپی کیمپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھا، جہاں مریضوں کو بلا معاوضہ علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سمیہ نے کہا کہ حجامہ اور کپنگ تھراپی قدیم روایتی طریقۂ علاج ہیں، جنہیں دائمی درد اور پٹھوں سے متعلق مختلف تکالیف میں مبتلا مریضوں کو راحت پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مختلف بیماریوں کے علاج اور درد سے نجات کے لیے ان روایتی طریقۂ علاج کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں اور مستند ماہرین سے مشورہ کریں۔
میڈیکل آفیسر آیوش پلوامہ ڈاکٹر الطاف نے عوام پر زور دیا کہ حجامہ یا کپنگ تھراپی سمیت کسی بھی روایتی علاج کے لیے صرف رجسٹرڈ اور مستند ماہرین اور ڈاکٹروں سے ہی رجوع کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقۂ علاج قدیم روایتی طریقوں پر مبنی ہے اور بعض مریضوں میں مختلف تکالیف کے انتظام میں مثبت نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی علاج سے قبل مستند طبی ماہر سے مناسب مشورہ ضرور لیا جائے تاکہ علاج محفوظ اور مؤثر طریقے سے انجام دیا جا سکے۔