ریاستوں میں کشمیریوں کے خلاف پیش آنے والے فرقہ وارانہ واقعات ناقابلِ برداشت - MLA BANIHAL SAJAD SHAHEEN
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : December 30, 2025 at 7:51 PM IST
رامبن، جموں و کشمیر (نواز رونیال): مرکزی زیر اہتمام جموں و کشمیر کے ممبر اسمبلی بانہال و نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر سجاد شاہین نے ملک کی مختلف ریاستوں میں کشمیریوں کے خلاف پیش آنے والے فرقہ وارانہ واقعات کو ناقابلِ برداشت قرار دیا ہے۔ ممبر اسمبلی بانہال اپنے حلقہ کے بنکوٹ، بانہال میں آبپاشی کی ایک نہر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ انہوں کہا کہ مذہبی نفرت کے باعث ایک طبقے کے لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس سے کشمیری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ سجاد شاہین نے حکومتِ ہند، بالخصوص مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر دفاع سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بیروں ریاست کے وزرائے اعلیٰ سے تحریری طور پر اس قسم کے واقعات کو فوری طور پر روکنے کی گزارش بھی کی ہے۔ سجاد شاہین نے بیرونی ریاستوں میں مقیم کشمیری کاروباری اور طلبا کو احتیاط برتنے کا مشورہ بھی دیا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے اپنی پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے بھی ایک معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فکسڈ میچ ہے کیونکہ جن لیڈروں نے آج ہاؤس اریسٹ ہونے کا ڈھونگ رچایا ہے وہ لیڈر اپنے اپنے مقامات پر بھی ریزرویشن کے معاملے پر بات کر سکتے تھے کیونکہ یہ سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اگر اس مسئلے پر آغا روح اللہ پارلیمنٹ میں یا اپنی پارٹی کے اندر بات کر سکتے تھے یا جمہوری طریقہ سے میڈیا کے سامنے آکر بات کر سکتے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔