گلمرگ میں طاق ٹریفک ریگولیشن کی تیاری - ODD EVEN TRAFFIC MANAGEMENT PLAN
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : July 2, 2026 at 10:13 AM IST
گلمرگ، جموں وکشمیر (کوثر عرفات)
مشہور و معروف سیاحتی مقام میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے حوالے سے اور علاقے کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے نئی ٹریفک مینجمنٹ پالیسی کا اعلان کیا ہے۔ اس پالیسی کے تحت ٹنگمرگ سے گلمرگ جانے والی تمام گاڑیوں کے لیے 6 جولائی سے طاق گاڑیوں کا نظام نافذ ہو جائے گا۔ سیاحوں کی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ وادیٔ کشمیر سے مقامی زائرین کو لے جانے والوں کو ان کے رجسٹریشن نمبر کے آخری ہندسے کے مطابق مقرر کردہ تاریخوں پر ہی گلمرگ جانے کی اجازت ہوگی۔ اس موقع پر ایک کیلنڈر جاری کیا جائے گا جس میں even کے حساب سے گاڑیوں کو گلمرگ میں جانے کی اجازت ہوگی اور جو گاڑی اس پر عمل نہیں کرے گی اس کو ٹنگمرگ میں روک دیا جائے گا۔
اس کے بعد مسافروں کو گلمرگ کا سفر جاری رکھنے کے لیے مقامی ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او کے مطابق یہ فیصلہ ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے، طویل ٹریفک جام کو کم کرنے کے لیے لیا گیا ہے جو اکثر سیاحوں اور مقامی زائرین دونوں کو متاثر کرتے ہیں۔ گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ان پر بھی لاگو ہوگا جو پہاڑی ریزورٹ میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی کو روکنے کے لیے، گلمرگ کے ماحول اور قدرتی خوبصورتی کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیا حکم 6 جولائی سے نافذ کیا جائے گا۔ آج ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر طارق احمد نائیک نے نئی پالیسی کی تفصیلات کے حوالے سے کہا کہ ہم نہیں چاہتے ہیں کہ ہم کسی بھی سیاح کو تکلیف دیں اور یہ جو پالیسی ہے اس سے سیاحوں کو کافی فائدہ ہو گا اور وہ ٹریفک جام میں نہیں پھنسیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ بارہمولہ انتظامیہ کی کوشش ہے کہ ہم گلمرگ کو اور بہتر بنائیں تاکہ ملک اور بیرون ریاستوں سے سیاح یہاں پر آئیں اور لطف اندوز ہوں۔