مفتی سعید کی دسویں برسی، فاتحہ خوانی و گلباری کی تقریب منعقد - MUFTI SAYEED 10TH ANNIVERSARY
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : January 7, 2026 at 6:23 PM IST
اننت ناگ (میر اشفاق) : پی ڈی پی کے بانی و صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی دسویں برسی کے موقع پر جہاں یو ٹی بھر میں تقاریب کا اہتمام کیا گیا وہیں مرحوم کے مقبرہ واقع دارا شکوہ باغ، بجبہاڑہ میں گلباری و فاتحہ خوانی کی تقریب منعقد کی گئی۔
منعقدہ تقریب کے موقع پر سیاسی و سماجی تنظیموں خاص کر پی ڈی پی سے وابستہ لیڈران و کارکنان نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مفتی سعید آج ہی کے روز یعنی 7جنوری کو وفات پا گئے تھے۔
منعقدہ تقریب کے دوران پی ڈی پی کی موجودہ صدر اور مرحوم کی دختر محبوبہ مفتی نے پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے مفتی سعید کی ستائش کی اور انہیں مخلص لیڈر قرار دیا۔
محبوبہ مفتی کے مطابق مرحوم مفتی سعید جموں کشمیر کے لوگوں کے مخلص ہمدرد تھے اور انہوں نے کبھی بھی عوامی جذبات کا نئی دہلی کے ساتھ سودا نہیں کیا۔