کولگام میں روایتی کشیدہ کاری سے قومی پرچم تیار
🎬 Watch Now: Feature Video

Published : August 16, 2026 at 1:48 PM IST
کولگام، اننت ناگ جموں و کشمیر (فیاض احمد لولو)
جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والی یونین ٹیریٹری سطح کی ایوارڈ یافتہ خاتون کاریگر نے یومِ آزادی کے موقع پر روایتی کشیدہ کاری کے ذریعے قومی پرچم تیار کرکے کشمیر کے دستکاری کے ورثے کو اجاگر کیا ہے۔ کولگام کے ہری وتھ علاقے کی رہنے والی شاہینہ اختر نے ترنگا تیار کیا ہے، جس پر قومی پرچم کے رنگوں میں ’ہر گھر ترنگا‘ اور ’یومِ آزادی‘ کے الفاظ بھی کشیدہ کیے گئے ہیں۔ شاہینہ اختر نے بتایا کہ اس منفرد ترنگے کو تیار کرنے میں انہیں تقریباً 15 دن لگے۔ انہوں نے کہا، ’اس ترنگے کو بنانے میں مجھے تقریباً 15 دن لگے۔ ملک سے میری محبت نے مجھے اپنی روایتی دستکاری کے ذریعے قومی پرچم تیار کرنے کی ترغیب دی۔
انہوں نے کہا کہ دستکاری نے انہیں ایک شناخت اور پہچان دی ہے اور نوجوانوں، خصوصاً خواتین، پر انہوں نے زور دیا کہ وہ دستکاری کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔ شاہینہ نے کہا، ’دستکاری میری شناخت ہے۔ مجھے اسی صنعت کی وجہ سے پہچان ملی ہے۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ آگے آئیں اور حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ کاریگروں کو مزید تعاون فراہم کیا جائے اور دستکاری و ہینڈ لوم کے شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا، حکومت پہلے ہی دستکاری کے شعبے کے لیے بہت کچھ کر رہی ہے، تاہم مزید اقدامات کی ضرورت ہے، خاص طور پر خواتین کاریگروں کے لیے، تاکہ وہ معاشی طور پر خودمختار بن سکیں۔ اپنی اس منفرد تخلیق کے ذریعے شاہینہ اختر کشمیر کی روایتی دستکاری کو فروغ دینے اور خطے کی مقامی دستکاری و ہینڈ لوم مصنوعات کو مزید شناخت دلانے کی خواہاں ہیں۔
اسسٹنٹ ہینڈی کرافٹ ٹریننگ آفیسر محمد سید شاہ نے بتایا کہ محکمہ ہینڈی کرافٹس کولگام میں دستکاری اور ہینڈ لوم کے شعبے سے وابستہ کاریگروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’محکمہ کاریگروں کو ہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ انہیں تربیت اور کام کے لیے وظیفہ بھی دیا جاتا ہے تاکہ روایتی دستکاری کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ کاریگر اپنی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکیں۔