یہ ایک فکسڈ میچ ہے: لیڈروں نے ہاؤس اریسٹ ہونے کا رچایا ہے ڈھونگ - HARASSMENT OF KASHMIRIS

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ (ETV Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : December 30, 2025 at 7:45 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

ترال، پلوامہ، جموں وکشمیر (شبیر بھٹ)

ریزرویشن معاملے پر جہاں ایک طرف حکومت اور ممبر پارلمینٹ آغا روح اللہ کے درمیان تعطل بنا ہوا ہے۔ وہیں آج اس معاملے کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے آغا روح اللہ، پی ڈی پی لیڈران وحید الرحمٰن پرہ، جنید عظیم متو اور دیگر افراد کو گھر میں نظر بند کیا گیا ہے۔ اس بیچ اپنی پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک فکسڈ میچ ہے کیونکہ جن لیڈروں نے آج ہاؤس اریسٹ ہونے کا ڈھونگ رچایا ہے وہ لیڈر اپنے اپنے مقامات پر بھی ریزرویشن کے معاملے پر بات کر سکتے تھے کیونکہ یہ سیاسی نہیں بلکہ ایک انسانی مسئلہ ہے اور اگر اس مسئلے پر آغا روح اللہ پارلیمنٹ میں یا اپنی پارٹی کے اندر بات کر سکتے تھے یا جمہوری طریقہ سے میڈیا کے سامنے آکر بات کر سکتے تھے۔ لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو دیگر یوتھ بریگیڈ اس حوالے سے بیانات درج کر رہے ہیں وہ بھی کسی نہ کسی طریقے سے اس حمام میں ننگے ہیں کیونکہ وہ بھی ماضی میں اس بارے میں ایک حصہ رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے دعویٰ کیا کہ ریزرویشن کے نام پر یہ سیاسی ڈراما بند ہونا چاہیے بلکہ اس انسانی مسئلہ کو اب حل کرنے کا وقت آ پہنچا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details