گلمرگ ایک بار پھر کھیلوں کے رنگ میں، کھیلو انڈیا کا چھٹا ایڈیشن شروع - KHELO INDIA WINTER GAMES

🎬 Watch Now: Feature Video

thumbnail
گلمرگ میں کھیلو انڈیا کا چھٹا ایڈیشن شروع (ای ٹی وی بھارت)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 23, 2026 at 2:18 PM IST

1 Min Read
Choose ETV Bharat

گلمرگ (کوثر عرفات): وادی کشمیر کے معروف اسکی ریزارٹ گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس ایونٹ میں میں ملک بھر سے تین سو سے زائد کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

تین روزہ کھیل مقابلوں میں الپائن اسکیئنگ، نارڈک اسکیئنگ اور اسنو بورڈنگ شامل ہیں۔ انتظامیہ نے مختلف محکموں کے اشتراک سے وسیع انتظامات مکمل کیے ہیں جبکہ کھلاڑیوں اور سیاحوں کی آمد سے گلمرگ میں رونق بڑھ گئی ہے۔

افتتاح تقریب کے بعد جموں کشمیر کے وزیر کھیل ستیش شرما نے کہا: ’’کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ مقابلے یادگار بن سکیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے انعقاد سے مقامی سیاحت اور معیشت کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details