ETV Bharat / state

بچوں کے لیے الرجی سیرپ ’المونٹ‘ زہریلا قرار، تلنگانہ میں استعمال پر پابندی

ایڈوائزری میں عوام کو سختی سے ہدایت دی گئی کہ اگر ان کے پاس یہ سیرپ موجود ہے تو فوراً اس کا استعمال بند کریں۔

بچوں کے لیے الرجی سیرپ ’المونٹ‘ زہریلا قرار، تلنگانہ میں استعمال پر پابندی
بچوں کے لیے الرجی سیرپ ’المونٹ‘ زہریلا قرار، تلنگانہ میں استعمال پر پابندی (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : January 10, 2026 at 5:34 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ ڈرگز کنٹرول ایڈمنسٹریشن نے بچوں میں الرجی، فیور اور دمہ کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے Almont-Kid Syrup المونٹ۔کڈس سیرپ کے استعمال پر فوری طور پر روک لگا دی ہے۔ حکام کے مطابق یہ سیرپ ایتھیلین گلائکول (Ethylene Glycol) سے آلودہ پایا گیا ہے، جو ایک نہایت زہریلا کیمیکل ہے اور انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ بن سکتا ہے۔

ڈی سی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ اطلاع سینٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن، مشرقی زون، کولکاتا کی جانب سے موصول ہوئی، جس میں لیبارٹری رپورٹ کے بعد اس سیرپ کو ملاوٹ شدہ قرار دیا گیا ہے۔ مذکورہ سیرپ Levocetirizine Dihydrochloride اور Montelukast Sodium Syrup پر مشتمل ہے۔

ایڈوائزری میں عوام کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ اگر ان کے پاس یہ سیرپ موجود ہے تو فوراً اس کا استعمال بند کریں اور بغیر کسی تاخیر کے قریبی ڈرگز کنٹرول اتھارٹی کو اطلاع دیں۔ تمام ڈرگ انسپکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ریاست بھر میں ریٹیلرز، ہول سیلرز، ڈسٹری بیوٹرز اور اسپتالوں کو فوری طور پر الرٹ کریں اور اس سیرپ کے تمام دستیاب اسٹاک کو ضبط (فریز) کرائیں تاکہ کسی بھی صورت میں اس کی فروخت یا تقسیم نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات : ریگولیٹری اداروں کی سنگین غفلت بے نقاب

ڈی سی اے نے عوام کو ٹول فری نمبر کے ذریعے بھی براہ راست اطلاع دینے کی سہولت فراہم کی ہے۔ ادارے کے مطابق عوامی صحت کو لاحق خطرے کے پیش نظر سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور قانونی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام نے خبردار کیا کہ ایتھیلین گلائکول کی زہریلا پن جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے، اس لیے عوام انتہائی احتیاط برتیں۔ یہ سیرپ بیچ نمبر AL-24002 کے تحت بہار کی کمپنی Tridus Remedies نے تیار کیا تھا۔