ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ وجے کا بڑا اعلان: ایک سال میں تین گیس سلنڈر مفت، ٹرانس جینڈر افراد کے لیے بس کا سفر بالکل مفت

ریاستی وزیراعلیٰ نے ایوان میں بتایا کہ 'انپورنانی سپر سکس' نامی یہ اسکیم پونگل 2027 سے شروع ہوگی۔

tamil nadu assembly session 2026 cm vijay announced 3 free lpg cylinders per year, Urdu News
ایک سال میں 3 مفت گیس سلنڈر (GETTY IMAGES)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 24, 2026 at 12:14 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

چنئی، تمل ناڈو: ریاست تمل ناڈو کی وجے سرکار نے آج پیر کے روز اسمبلی سیشن 2026 کے دوران ایک بڑا اعلان کیا۔ انہوں نے ایوان میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کو ہر سال تین مفت ایل پی جی (LPG) سلنڈر دیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم اگلے سال 2027 میں پونگل کے تہوار سے نافذ العمل ہوگی۔

واضح رہے کہ تمل ناڈو اسمبلی میں گرانٹس کے مطالبات پر 17 اگست سے بحث جاری ہے۔ اسی سلسلے میں، دو دن کی چھٹی کے بعد آج (24 اگست) صبح 9:30 بجے اسمبلی کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔ تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے نے اسمبلی کے رول 110 کے تحت مفت کوکنگ سلنڈر دینے کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کے مطابق، گھریلو خواتین کو ہر سال تین سلنڈر مفت ملیں گے۔ تمل ناڈو میں 'انپورنانی سپر سکس' نامی یہ اسکیم پونگل 2027 سے شروع ہوگی۔

tamil nadu assembly session 2026 cm vijay announced 3 free lpg cylinders per year, Urdu News
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ وجے (Screengrab from YT/@TamilNaduAssembly)

سالانہ 2.5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے خاندانوں کو فائدہ

وزیراعلیٰ نے ایوان میں واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس اسکیم کے تحت سالانہ 2.5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والے خاندانوں کو ہر سال تین سلنڈر مفت دیے جائیں گے۔ اس اسکیم کے لیے 4,000 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔ حکومت کے مطابق، اس اسکیم سے 1,38,16,104 خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت نے کہا کہ اس اسکیم کا فائدہ اقتصادی طور پر کمزور خاندانوں، چھوٹے اور پسماندہ کسانوں اور 2.5 لاکھ روپے تک کی آمدنی والے معذور افراد کے خاندانوں کو ملے گا۔

مفت سلنڈر مستفیدین تک کیسے پہنچے گا؟
وزیراعلیٰ وجے نے کہا کہ جب مستفیدین (بنیفشریز) گیس سلنڈر کے لیے رجسٹریشن کریں گے، تو آئل کمپنیوں سے لسٹ حاصل کی جائے گی اور سلنڈر کی قیمت براہِ راست مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل (ڈیپازٹ) کر دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ وجے نے اسمبلی کو بتایا کہ اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کی تیاریاں چل رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ وجے کی ٹی وی کے (TVK) پارٹی کے سب سے اہم انتخابی وعدوں میں سے ایک مفت کوکنگ سلنڈر فراہم کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے دیگر یہ اعلانات بھی کیے
وزیراعلیٰ وجے نے اعلان کیا ہے کہ 'ویٹری پناینا تھٹم' (وکٹری جرنی اسکیم) کے تحت بسوں میں خواتین کے لیے مفت سفر کی سہولت کو مزید بڑھایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اسکیم 2 اکتوبر سے نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے اس سلسلے میں رول 110 کے تحت اعلان کیا اور کہا کہ پہلے مرحلے میں، خواتین میٹروپولیٹن اور شہری علاقوں میں چلنے والی ایکسپریس، ایل ایس ایس (LSS) اور ڈیلکس سرکاری بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔

گاندھی جینتی سے نفاذ، ٹرانس جینڈر کے لیے مفت سفر

اضلاع کے درمیان سفر کو آسان بنانے کے لیے، خواتین مضافاتی (موفصل) اور پہاڑی علاقوں میں عام کرائے والی بسوں میں مفت سفر کر سکیں گی۔ حکومت نے اس اسکیم کو بابائے قوم گاندھی جی کے یومِ پیدائش، یعنی 2 اکتوبر سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اسکیم پر عمل درآمد کے لیے سالانہ تقریباً 6,000 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔ اس میں آمدنی کی کوئی حد یا سفر کی تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرانس جینڈر افراد بھی اس اسکیم کے تحت مفت سفر کر سکتے ہیں۔

'پرندور نیو ایئرپورٹ پروجیکٹ' منسوخ

اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ وجے نے 'پرندور نئے ایئرپورٹ پروجیکٹ' کو منسوخ کرنے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل، اسپیکر جے سی ٹی پربھاکر نے معروف فلمی اداکارہ سوکار جانکی کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پڑھی۔ اسمبلی کے تمام اراکین نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

یہ بھی پڑھیں:

وجے انکل! پلیز، ہمارے لیے بس چلا دو نویں جماعت کے طالب علم کا تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کو جذباتی خط

کرور بھگدڑ کی آزادانہ تحقیقات کے لیے وجے کی پارٹی نے سپریم کورٹ سے رجوع، دس تاریخ کو سماعت

تمل ناڈو: کرور بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے 41 افراد کے لواحقین کو سرکاری ملازمتیں دینے کا اعلان

تمل ناڈو: وجے کی ریلی میں بھگدڑ کیوں مچی ڈی جی پی نے بتایا 39 افراد کی ہلاکت کا سچ

گائے کے ذبیحہ پر مکمل پابندی کے حکم کو تمل ناڈو حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

کرور بھگدڑ: اگر آپ بھیڑ میں پھنس جائیں تو کیسے بچیں گے؟ تفصیل جانیں یہاں