آن لائن گیمنگ کے شوق نے خاندان کو تباہ کردیا، باپ بیٹی کی موت، بیوی کی حالت نازک
آن لائن گیمنگ کے قرض نے ایک خاندان کو خودکشی کرنے پر مجبور کردیا، جس کے باعث ایک شخص نے خاندان کو زہر دے دیا۔

Published : February 26, 2026 at 9:59 AM IST
شہڈول: مدھیہ پردیش کے ضلع شہڈول میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ آن لائن گیمنگ کی لت نے ایک خوش حال خاندان کو تباہ کر دیا ہے۔ کروڑوں روپے سے محروم ہونے کے بعد قرض کے بوجھ تلے دبے باپ نے ایسا سخت قدم اٹھا لیا کہ وہ اور اس کی بیٹی جاں بحق ہوگئے اور بیوی کو اسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہے۔
یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ضلع شہڈول کے کوتوالی تھانہ علاقے کے تحت پرانی بستی میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ آن لائن گیمنگ میں لاکھوں روپے گنوانے اور قرض کے بوجھ تلے دب کر باپ نے جو اپنے خاندان کا سربراہ بھی تھا اس نے پہلے کولڈ ڈرنک میں زہر ملا کر اپنی بیوی اور بیٹی کو پلایا اور پھر خود بھی پی لیا۔
اس افسوسناک واقعے میں 16 سالہ بیٹی میڈیکل کالج میں دوران علاج دم توڑ گئی۔ جب خاندان نے اس کی آخری رسومات ادا کیں اور گھر واپس آرہے تھے تو اس کے فوراً بعد والد 40 سالہ شنکر لال گپتا بھی انتقال کر گئے۔ ان کی اہلیہ 34 سالہ راج کماری گپتا اس وقت آئی سی یو میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ کے وقت خاندان کا 15 سالہ بیٹا گھر پر نہیں تھا جس کی وجہ سے وہ اس سانحے سے بچ گیا فی الحال پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے
کیا ہے سارا معاملہ؟
یہ بات سامنے آئی ہے کہ شنکر لال گپتا آن لائن گیمز کھیلتے تھے اور ان میں پیسہ لگا کر قسمت آزمائی کرتے تھے۔ اس دوران ان کا تقریباً 4 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور اس کے قرضے بڑھ گئے۔ مالی تنگی اور ذہنی دباؤ سے تنگ آکر اس نے یہ بھیانک قدم اٹھایا۔
مزید پڑھیں: ایسا نجومی جو لڑکیوں کی پڑھتا تھا ہتھیلیاں، جنسی زیادتی ثابت ہونے پر سنائی گئی دو سو سال قید کی سزا
پولیس ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ابھیشیک دیوان نے کہا، "گزشتہ رات، ضلع اسپتال کی چوکی پر اطلاع ملی کہ زہر پینے کے بعد تین لوگوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ان میں ایک مرد، ایک عورت اور ایک 17 سالہ لڑکی شامل ہے۔ زہر کھانے کی وجہ سے تینوں کی حالت تشویشناک تھی۔ لڑکی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے کالج ریفر کیا گیا۔" وہیں والد کی موت ہو چکی ہے۔"
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ شنکر لال گپتا نامی شخص کی پہلے آٹو پارٹس کی دکان تھی، لیکن وہ کچھ عرصے سے پھولکی فروخت کر رہا تھا۔ گزشتہ روز ان کی اہلیہ کی جانب سے دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا گیا ہے کہ "وہ گھر کولڈ ڈرنک کی 2 لیٹر کی بوتل لے کر آیا اور خود پیا اور اپنی بیوی اور بیٹی کو دیا، اس وقت ان کا بیٹا گھر پر نہیں تھا، کولڈ ڈرنک پینے کے بعد تینوں کو الٹیاں ہونے لگیں اور ان کی طبیعت بگڑ گئی، جس کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

