ETV Bharat / state

تلنگانہ: سوریا پیٹ میں علی الصبح خوفناک سڑک حادثہ، چھ افراد ہلاک، بیس لوگ زخمی

یہ حادثہ صبح ساڑھے چار سے پانچ بجے کے درمیان پیش آیا ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر (Concept Image)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 26, 2026 at 9:43 AM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

سوریا پیٹ (تلنگانہ): تلنگانہ کے سوریا پیٹ ضلع میں آج بدھ کے روز علی الصبح ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جانکاری کے مطابق، کوڈاڈ منڈل کے ڈوراکنٹا میں ایک پرائیویٹ بس ٹرک کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چھ مسافروں کی موت ہو گئی اور تقریباً 20 لوگ زخمی ہو گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقعے پر پہنچی اور امدادی کام شروع کیا۔ سب سے پہلے شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ بس میں سوار مسافروں نے پولیس کو بتایا کہ یہ حادثہ صبح کے وقت تقریباً چار بج کر 30 منٹ سے پانچ بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ بس حیدرآباد سے آندھرا پردیش کے ایلورو جا رہی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کے وقت بس میں 42 مسافر سوار تھے۔ پولیس کے مطابق، حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں پانچ خواتین شامل ہیں۔

موقعے پر پہنچنے والے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ اس حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی ہے، جن میں پانچ خواتین شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے کم از کم 20 افراد کو اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بس پہلے ڈیوائیڈر سے ٹکرائی تھی۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

دوسری طرف، تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے حادثے میں ہوئی ہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے چیف سکریٹری کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں:

حیدرآباد میں سات منزلہ عمارت منہدم، دو مزدور ہلاک، کئی مزدوروں کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ

ممبئی کے بھولیشور علاقے میں گنیش کا بڑا مجسمہ گرنے سے دو افراد ہلاک، پانچ زخمی

ممبئی کے کرلا میں کرین گرنے سے بڑا حادثہ؛ 8 افراد زخمی، تمام کی حالت مستحکم