ناگور میں پٹاخہ گودام میں خوفناک دھماکہ، دو افراد کی موقع پر ہی موت، لوگوں کا پولیس پر پتھراؤ
پٹاخوں میں آگ لگنے کے بعد ہونےوالے اس شدید دھماکے کی آواز 2 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ طاقتور دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔


Published : November 5, 2026 at 11:34 AM IST
ناگور، راجستھان: شہر کے بڈلی علاقے میں جمعرات کے روز ایک پٹاخہ گودام میں آگ لگ گئی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک شکل اختیار کر لی اور اس کے بعد ایک زوردار دھماکہ (بلاسٹ) ہو گیا۔ دھماکہ اتنا بھیانک تھا کہ آس پاس کا پورا علاقہ دہل اٹھا۔ اس حادثے میں دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول بن گیا۔ مشتعل مرنے والوں کے لواحقین اور مقامی لوگوں نے پتھراؤ شروع کر دیا۔
2 کلومیٹر دور تک سنائی دی آواز
اس معاملے میں ناگور کے آئی پی ایس (IPS) جتین جین نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کی موت ہوئی ہے اور ایف ایس ایل (FSL) ٹیم کو موقع پر بلایا گیا ہے۔ وہیں، لوگوں کے مطابق پٹاخوں میں آگ لگنے کے بعد اچانک ہوئے زوردار دھماکے کی آواز تقریباً 2 کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیمیں اور کوتوالی تھانہ پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
Nagaur, Rajasthan: A massive explosion occurred in the Badli area after firecrackers caught fire, killing two people on the spot. The blast was heard up to 2 km away. Firefighters and police reached the spot, and rescue operations are underway https://t.co/R0HUpKa3W8
— IANS (@ians_india) November 5, 2026
صبح 9:40 بجے ہوئے دھماکے کے بعد 10:10 بجے پولیس اور 10:20 بجے فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ اس کے بعد 10:30 بجے ملبے سے دونوں لاشوں کو باہر نکالا گیا۔ صبح 11:00 بجے ایف ایس ایل ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کی کارروائی شروع کی۔ لیکن اسی دوران صبح 11:10 بجے زمین کے تنازع کو لے کر مقامی لوگوں اور متوفین کے اہل خانہ کے درمیان بحث شروع ہو گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ بڑھ گیا اور 11:20 بجے لواحقین کی طرف سے پتھراؤ شروع کر دیا گیا۔ اس کے بعد 11:30 بجے ایک بار پھر پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔
#WATCH नागौर, राजस्थान: बड़ली इलाके में पटाखों के एक गोदाम में आग लगने की घटना में 2 लोगों की मौत हो गई। पुलिसकर्मी, दमकल गाड़ियां मौके पर पहुंच गईं। तहसीलदार नरसिंह टैंक ने कहा, "आज यहां आगजनी हुई है। हम मौके पर पहुंचे हैं। आग पर काबू पा लिया गया है। हम इसकी जांच कर रहे हैं। इसमें 2 लोगों की मृत्यु हो गई है..."
— ANI_HindiNews (@AHindinews) November 5, 2026
کئی بار شکایت کی، مگر کوئی کارروائی نہیں ہوئی
لوگوں کا الزام ہے کہ اس علاقے میں طویل عرصے سے بارود کی فیکٹری چل رہی تھی۔ اسے یہاں سے ہٹانے کے لیے کئی بار شکایتیں کی گئیں، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ حادثے کے بعد اسی معاملے کو لے کر دونوں فریقین آمنے سامنے آ گئے۔ صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے بھیڑ کو منتشر کیا اور حالات پر قابو پایا۔ پولیس نے درگاہ صدر شمشیر سمیت پانچ افراد کو حراست (Detain) میں لیا ہے۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش میں مصروف ہے۔
پٹاخوں میں آگ لگنے کے پیچھے کیا وجوہات تھیں
پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا اور راحت و بچاؤ کے کاموں میں جٹ گئی۔ فی الحال یہ دھماکہ کن حالات میں ہوا اور پٹاخوں میں آگ لگنے کے پیچھے کیا وجوہات تھیں، اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ جائے وقوعہ پر ہونے والے نقصان، دیگر ممکنہ زخمیوں اور دھماکے کی اصل وجوہات کو لے کر تفصیلی جانچ جاری ہے۔

