ETV Bharat / state

ہلدوانی میں 'شدھی کرن' پر راہل گاندھی بی جے پی اور آر ایس ایس پر برہم، ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

ہلدوانی میں ملکارجن کھرگے کی ریلی کے بعد اسٹیج کے 'شدھی کرن' پر راہل گاندھی نے بی جے پی، آر ایس ایس پر طنز کیا۔

ہلدوانی میں ’’شدھی کرن‘‘ پر راہل گاندھی کا بی جے پی، آر ایس ایس پر برہم، ایف آئی آر کا مطالبہ
ہلدوانی میں ’’شدھی کرن‘‘ پر راہل گاندھی کا بی جے پی، آر ایس ایس پر برہم، ایف آئی آر کا مطالبہ (IANS)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : August 29, 2026 at 3:39 PM IST

4 Min Read
Choose ETV Bharat

دہرادون: کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر ہلدوانی میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے کی ریلی کے بعد اسٹیج کے ’’شدھی کرن‘‘ صاف کرنے کے معاملے پر بی جے پی اور آر ایس ایس کو نشانہ بنایا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہلدوانی میں ملکارجن کھڑگے کی ریلی کے بعد اسٹیج کا شدھی کرن کیا گیا، جو ہندوستان کے آئین کے مطابق جرم ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ اس کے باوجود بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ لوگ اس طرح کی کارروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ کوئی دلت شخص جتنا زیادہ کامیاب ہوتا ہے، اس پر اتنی ہی شدت سے حملہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ہر روز کروڑوں لوگوں کے ساتھ پیش آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ راجستھان کانگریس کے سی ایل پی لیڈر ٹیکا رام جولی مندر جاتے ہیں تو بی جے پی کے لوگ شدھی کرن کرتے ہیں۔ اسی طرح کانگریس صدر ملکارجن کھرگے ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں خطاب کرنے گئے تو وہاں بھی شدھی کرن کیا گیا۔ بہار کے سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی کے مندر جانے کے بعد بھی شدھی کرن کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہلدوانی میں 10 اگست کو شدھی کرن کیا گیا اور اس کے بعد ملکارجن کھرگے نے پارلیمنٹ میں یہ معاملہ اٹھایا۔ ان کے مطابق، اس کے باوجود اتراکھنڈ بی جے پی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ نے شدھی کرن کی حمایت کی۔راہل گاندھی نے مطالبہ کیا کہ ہلدوانی میں شدھی کرن کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی بیان دینا چاہیے اور کارروائی کی بات کرنی چاہیے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ ہلدوانی شدھی کرن کا معاملہ بی جے پی اور آر ایس ایس کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کوئی ناممکن مطالبہ نہیں کر رہی بلکہ اپنے قومی صدر ملکارجن کھرگے کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہی ہے۔

بی جے پی ریاستی صدر نے کیا کہا تھا؟

ہلدوانی شدھی کرن کے معاملے پر بی جے پی کے ریاستی صدر مہندر بھٹ نے اس کارروائی کو درست قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں منعقدہ ریلی کے دوران جس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی اور کچھ نعرے لگائے گئے، وہ رام لیلا میدان کی روایت کے مطابق نہیں تھے۔

مہندر بھٹ نے کہا تھا کہ اگر پروگرام کے بعد میدان کا شدھی کرن کیا گیا تو اس میں غلط کیا ہے؟ انہوں نے کانگریس پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ٹھوس مسئلہ یا پروگرام نہیں ہے، اس لیے وہ ایسے معاملات کو ہوا دے رہی ہے جن سے معاشرے کا ماحول خراب ہوتا ہے۔

کیا تھا پورا معاملہ؟

بتایا جاتا ہے کہ 8 اگست کو کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا۔ اس کے بعد 11 اگست کو شری رام سینا دھرمارتھ سیوا نیاس نامی تنظیم نے اس اسٹیج کا شدھی کرن یرنی صاف صفائی کی، جہاں سے کھرگے نے خطاب کیا تھا۔

مزید پڑھیں: اصل دشمن آر ایس ایس ہے، وہ چاہتے ہیں کہ آپ اندھ بھکت بنیں: راہل گاندھی لوک سبھا میں

تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ ایک ثقافتی اسٹیج ہے، لیکن یہاں ایسے نعرے لگائے گئے جو اس مقام کی روایات کے مطابق نہیں تھے۔ تنظیم نے کہا کہ آئندہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس طرح کے پروگرام کے لیے یہ اسٹیج فراہم نہیں کیا جانا چاہیے۔ اسی سلسلے میں شدھی کرن صاف صفائی کی گئی۔واقعے کے بعد کانگریس نے بی جے پی کو نشانہ بنانا شروع کردیا۔