ETV Bharat / state

رائے بریلی میں ایک جوڑے کی خودکشی! پولیس کی تفتیش سے ہوا خلاصہ

یہ واقعہ مل ایریا تھانہ علاقے میں پریم راج پور اور رادھن پور گرام سبھا کی سرحد پر پیش آیا۔

Raebareli bodies of lovers found hanging from tree in Raebareli police suspect suicide Urdu News
رائے بریلی میں ایک جوڑے نے خودکشی کرلی (Photo Credit : ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : February 22, 2026 at 2:27 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

رائے بریلی، اترپردیش: مل ایریا تھانہ علاقہ میں اتوار کی صبح ایک نوجوان اور ایک نوجوان خاتون کی لاش گاؤں کے باہر ایک درخت سے لٹکی ہوئی ملی۔ دونوں لاشوں کے ملنے کی خبر سے گاؤں میں کہرام مچ گیا اور آس پاس کے کئی گاؤں کے لوگ جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔ شناخت کے بعد دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجیو کمار سنہا کے مطابق یہ واقعہ مل ایریا تھانہ علاقے میں پریم راج پور اور رادھن پور گرام سبھا کی سرحد پر پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ درخت سے لاشیں نکالنے کے بعد فرانزک جانچ کرائی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر معاملہ محبت کے تعلق سے خودکشی کا لگتا ہے۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ واضح ہوسکے گی۔ دونوں کے جسم پر کوئی زخم نہیں پایا گیا۔ دونوں پارٹیوں کے اہل خانہ نے کوئی الزام نہیں لگایا ہے۔ تمام معاملات کی مکمل تفتیش جاری ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت شیو بہادر (26) ولد گنگا پرساد کے طور پر ہوئی ہے جو ڈوہری گاؤں کے رہنے والے ہے۔ خاتون کا تعلق پڑوس کے گاؤں سے تھا۔ دونوں کے درمیان چار سال سے تعلقات تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ خودکشی اتوار کی صبح 4 سے 5 بجے کے درمیان ہوئی ہے۔ کھیتوں میں شوچ کرنے والے گاؤں والوں نے سب سے پہلے لاشوں کو دیکھا۔ گاؤں کے سربراہ نے پولیس کو الرٹ کر دیا۔