نابالغ لڑکی کے ساتھ جنگل میں جنسی زیادتی، سات نامعلوم لوگوں پر مقدمہ درج، دوست کے ساتھ بھی مار پیٹ
متاثرہ کے مطابق ملزمین نے اسے جان سے مارنے کا منصوبہ بنا رہے تھے لیکن وہ کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔

Published : July 14, 2026 at 12:08 PM IST
ہریدوار: اتراکھنڈ کے ضلع ہریدوار سے ایک سنسنی خیز خبر سامنے آئی ہے۔ ہریدوار کے پاتھری تھانہ حلقے میں 16 سالہ نابالغ لڑکی کو جنگل میں کئی لڑکوں نے اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اس معاملے میں سات لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ الزام ہے کہ ملزمین نے لڑکی کو جان سے مارنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی۔
الزام ہے کہ اس پر جنسی حملے سے قبل ملزمین نے اس کے دوست کے ساتھ بھی مار پیٹ کر کے اسے وہاں سے بھگا دیا اور پھر متاثرہ اٹھا کر لے گئے۔ عصمت دری کے بعد ملزمین اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے، تاہم لڑکی کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی اور اپنے گھر والوں کو پورے واقعے کی خبر دی۔ متاثرہ لڑکی ہریدوار کے لکسر تھانہ حلقے کے ایک گاؤں کی رہنے والی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ اتوار کی رات پیش آیا۔ متاثرہ خاندان نے پتھری تھانے پہنچ کر تحریری شکایت درج کرائی۔ اپنی شکایت میں متاثرہ نے کہا کہ اتوار کی رات وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ بائیک پر کتھا اور پھول گڑھ گاؤں کی طرف جا رہی تھی۔ گاؤں سے تھوڑی دور سات آٹھ نوجوانوں نے ان کا پیچھا کیا اور ان دونوں کو گھیر لیا۔
متاثرہ کے مطابق ملزمین نے پہلے اس کے دوست کو بری طرح مارا پیٹا اور اسے وہاں سے بھگا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے اسے اٹھا کر پاس کے ایک کھیت میں لے گئے، جہاں ایک شخص نے اس کا ریپ کیا۔ متاثرہ کے مطابق تمام ملزمین نشے کی حالت میں تھے اور سبھی اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کر رہے تھے۔
متاثرہ کے مطابق ملزمان اسے رات بھر اپنے پاس رکھنے اور پھر قتل کرنے کی باتیں کر رہے تھے۔ تاہم لڑکی موقع پا کر ملزمان کے چنگل سے بھاگ نکلی اور برہنہ حالت میں کھیتوں سے ہوتے ہوئے کسی طرح ایک گھر میں چھپ گئی۔ گھر کی ایک خاتون نے اسے اپنے کپڑے دیے۔
دوسری طرف جب لڑکی گھر واپس نہیں پہنچی تو گھر والوں نے رات بھر اس کی تلاش کی۔ صبح گھر والوں ملنے کے بعد اس نے انہیں بتایا کہ اس کے ساتھ کیا ہوا۔ اس دوران لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس اسٹیشن میں نامعلوم نوجوانوں کے خلاف تحریری شکایت دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔ لڑکی کا بیان بھی قلمبند کیا جا رہا ہے۔
پتھری پولس اسٹیشن کے انچارج رویندر کمار نے بتایا کہ " موصولہ شکایت کی بنیاد پر نامعلوم ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔"
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال: بروئی پور ریپ کیس کا کلیدی ملزم پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک
مدرسہ میں گیارہ سالہ طالب علم کے ساتھ غیر فطری جنسی فعل، استاد کو 20 سال قید کی سزا
تین سالہ لڑکی کی عصمت دری اور قتل کے جرم میں 65 سالہ مجرم کو سزائے موت
ریپ کیس نجی مقدمہ نہیں، 'سمجھوتہ' ضمانت کی بنیاد نہیں بن سکتا: جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ
گجرات میں چودہ سالہ لڑکی سے چھری کے نوک پر اجتماعی زیادتی، چار ملزمین گرفتار، تین کی تلاش جاری

