ETV Bharat / state

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار جیت

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار جیت، بی آر ایس امیدوار مگنتی سنیتھا پر 24,500 ووٹوں کی اکثریت حاصل۔

جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار جیت
جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں کانگریس امیدوار نوین یادو کی شاندار جیت (Eenadu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : November 14, 2025 at 4:18 PM IST

2 Min Read
Choose ETV Bharat

حیدرآباد : کانگریس پارٹی نے ایک بار پھر تلنگانہ میں اپنی برتری ثابت کردی ہے۔ کانگریس نے جوبلی ہلز اسمبلی سیٹ کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کی ہے۔ کانگریس امیدوار نوین یادو نے 24,729 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ نوین یادو کو 98,988 ووٹ ملے، بی آر ایس امیدوار مگنتی سنیتا کو 74,259 ووٹ ملے۔ بی جے پی امیدوار دیپک ریڈی کو صرف 17,061 ووٹ ملے۔ آزاد امیدواروں میں بیرا بالاکشن کو سب سے زیادہ 175 ووٹ ملے۔ وہیں 924 لوگوں نے NOTA (نوٹا) کو ووٹ دیا۔

ووٹوں کی گنتی کے دوران کانگریس امیدوار نے ہر راونڈ میں واضح طور پر برتری حاصل کرتے رہے۔ اقتدار میں آنے کے بعد کانگریس نے دونوں ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔ کانگریس نے جون 2024 میں ہونے والے سکندرآباد کنٹونمنٹ ضمنی انتخاب میں بھی کامیابی حاصل کی۔ جوبلی ہلز ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو بڑا دھکا لگا ہے۔ کانگریس پارٹی نے جوبلی ہلز حلقہ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرکے شاندار کامیابی درج کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ جوبلی ہلز اسمبلی ضمنی انتخاب: رائے دہندگان پچاس فیصد پولنگ تک پہنچنے میں بھی ناکام، الیکشن کمیشن کے ناقص انتظامات کا منفی اثر

جیت کے بعد نوین یادو نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان پر اعتماد کیا اور انہیں ووٹ دیا۔ انہوں نے سی ایم ریونت ریڈی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف بہت سی افواہیں پھیلائی گئیں۔ انہوں نے بی آر ایس پر گذشتہ دس برسوں میں حلقہ کےلئے کچھ نہ کرنے کا الزام عائد کیا۔